14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں 27 رجب المرجب
کی رات 7 فروری 2024ء کو معراج النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے اجتماعات
کا انعقاد کیا گیا۔
اسی
سلسلے میں پنجاب کے شہر کامونکی ضلع گوجرانوالہ میں بھی اجتماع معراج کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن مرکزی مجلس شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ”معراج البنی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا
جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ بیان کے بعد اجتماع میں آنے والے عاشقان رسول
سے رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )