
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب
سے 23 اکتوبر 2023ء کو صبح تقریباً 10
بجے محبوب لین نزد کوہِ نور مل پشاور روڈ راولپنڈی میں قائم مدنی مسجد میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ
رسول وشخصیات نے شرکت کی ۔
رکن
شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے اصلاحی موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو برائی و بے حیائی کے کاموں سے بچنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے ا ور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی ۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
غوثِ اعظم شیخ عبدُالقادر جیلانی کے عرس کے
سلسلے میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا جائے گا

ولیوں
کے سردار، شَہنشاہِ بغداد، سلسلۂ
قادریہ کے عظیم پیشوا،پیرانِ پیر حضرت سیّدُنا غوثِ اعظم شیخ
عبدُالقادر جیلانی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ
الْاَکْرَم کے عرس کے سلسلے میں 11
ربیع الآخر 1445ھ بمطابق 26 اکتوبر 2023ء جمعرات کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ کراچی میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد کیا جائے گا۔
معلومات کے مطابق رات تقریباً 8:30 بجے تلاوتِ
قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اجتماعِ غوثیہ کا آغاز کیا جائے گا جس کے بعد بیان
کا سلسلہ ہوگا اور عاشقانِ رسولِ امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس
عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ہمراہ جلوسِ غوثیہ میں
شرکت کریں گے۔
جلوسِ غوثیہ کے اختتام پر مدنی مذاکرے کا انعقاد
ہوگا جس میں کثیر عاشقانِ غوثِ اعظم اپنے روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے دینی و
شرعی مسائل اور غوثِ پاک رحمۃ اللہ علیہ کی حیاتِ طیبہ کے بارے میں سوالات کریں گے جس
کے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے حکمت بھرے انداز میں جواب ارشاد فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ نعت خواں اسلامی بھائی غوثِ
پاک رحمۃ اللہ علیہ کی منقبت پڑھ کر تمام عاشقانِ غوثِ اعظم کےدلوں
کو منور کریں گے نیز دعا و سلام پر اجتماعِ غوثیہ کا اختتام کیا جائے گا۔
اسلام
آباد میں محفلِ میلاد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا انعقاد

عباسی
مارکیٹ پارکنگ I-9
اسلام آباد میں محفلِ میلاد مصطفی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا
انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان
رسول تاجران شخصیات کی شرکت ہوئی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’اختیارات مصطفی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو تعلیماتِ
مصطفی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی روشنی میں اپنی زندگی کے شب و روز
گزارنے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام میں ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے پرنسپلز، پروفیسرز، لیکچرار اور اسٹوڈنٹس سمیت
مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور اللہ پاک کے آخری
حضرت محمد مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے متعلق
گفتگو کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی
بھی موجود تھے۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم و ڈیسکون انجینئرنگDescon
Engineering کمپنی کے زیر اہتمام سالانہ اجتماع میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں کمپنی کے عہدیداران اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے سیرتِ
مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے متعلق
کلام کیا ۔

8
اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت جامع مسجد سکینہ
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے
وابستہ افراد اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
نگران
مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور سیرت مصطفٰے
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر گفتگو
کرتے ہوئے شرکا کو سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
جوہر ٹاؤن میں اجتماع میلاد کا انعقاد ، حاجی یعفور
رضا عطاری نے بیان کیا

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 17 اکتوبر 2023ء کو جوہر ٹاؤن K/بلاک
میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ افراد و شخصیات
اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے آقا کریم صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور آپ کے جدِّ امجد حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی سیرت پر
گفتگو کرتے ہوئے لوگوں کو ان کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔

18
اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے نگران پاکستان مشاورت و رکنِ شوریٰ حاجی محمد
شاہد عطاری نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران و عاشقانِ رسول
کے ہمراہ لاہور میں حضور داتا گنج بخش رحمۃُ
اللہِ علیہ
کے مزار شریف پر حاضری دی۔
حاضرین
نے صاحبِ مزار کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ
خوانی کی اور ان کے وسیلے سے بارگاہِ ربُّ العزت میں دعائیں مانگی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 18 اکتوبر 2023ء کو سلاٹر ہاؤس لاہور میں اجتماع میلاد کا
انعقاد کیا گیا جس میں متعلقہ شعبہ سے
وابستہ افراد اور دیگر عاشقانِ رسول سمیت ذمہ داران دعوت ِاسلامی نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کی اور شرکا کو سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرتے
ہوئے حلال کمانے اور حلال کھانے کی ترغیب دلائی۔
گلبرک ٹاؤن لاہور میں اجتماع میلاد، رکن شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری نے بیان کیا

دعوتِ
اسلامی کے تحت 6 اکتوبر 2023ء کو مکہ کالونی، گلبرگ ٹاؤن لاہور میں اجتماع میلاد
کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی
نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ”درود شریف کی فضیلت“ پر سنتوں بھرا بیان کیا اور
اس کے فوائد بتاتے ہوئے شرکا کو پابندی کے ساتھ روزانہ اپنے کریم آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر درود پاک
پڑھنے کی ترغیب دلائی۔
حافظ آباد کی فیکٹری میں اجتماع میلاد کا انعقاد ،
حاجی اظہر عطاری نے بیان فرمایا

17
اکتوبر 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام حافظ آباد کی
ایک فیکٹری میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجران، فیکٹری کے
اسٹاف اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے ، آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت کے مطابق
اپنے شب و روز گزارنے اور نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیا۔
پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں
سالانہ میلاد کانفرنس

راولپنڈی
میں واقع پیر مہر علی شاہ (ایرڈ
Arid) ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی
میں سیرتِ النبی صلی
اللہ علیہ وسلم
کی روشنی میں معاشی ترقی کے اصول کے عنوان پر سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا
گیا جس میں وی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم، یونیورسٹی رجسٹرار ڈاکٹر عقیل
سلطان، مختلف ڈیپاٹمنٹس کے ڈینز، فیکلٹی ممبرز اور طلبہ نے شرکت کی ۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن عبدالوہاب عطاری نے’’ نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
عطا کردہ معاشی اصول اور رزق حلال‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
جس میں طلبہ کو آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
بحیثیت تاجر مبارک زندگی اور اسلاف کرام کا انداز تجارت کے حوالے سے واقعات بتائے۔
آخر
میں یونیورسٹی وائس چانسلر کی جانب سے رکن شوریٰ کو اعزازی شیلڈ بھی دی گئی جبکہ رکن
شوریٰ نے اجتماع کے بعد یونیورسٹی کے وائس چانسلر، رجسٹرار اور دیگر عہدیداران سے
ملاقات کی اور انہیں دعوت
اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی خدمات
سے آگاہ کیا نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسلام آباد کا وزٹ
کرنے کی دعوت بھی دی ۔اس کے ساتھ ہی انہیں مکتبۃ
المدینہ کی مطبوعہ کتابیں بنام’’ آخری
نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی پیاری
سیرت
اور ماہنامہ فیضان مدینہ ‘‘ کا
شمارہ تحفے میں دیا۔( رپورٹ:محمد دانش عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)