21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کے تحت 14اپریل 2024ء بروز
اتوار فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم
عطاری نے ذمہ داران کو 12دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت
کرنے اور بالخصوص اپنے ہفتہ وار اجتماع کی
تعداد کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
بعد
ازاں نگران ڈویژن مشاورت نے عُشر اِکھٹا
کرنے کے اہداف طے کے اور شش عید کے روزے
رکھنے کی ترغیب دلائی۔اس دوران نگران فیصل آباد ڈسٹرکٹ مشاورت محمد نعیم عطاری نے بھی شرکت کی۔ (رپورٹ:
محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)