29مارچ 2024ء بروز جمعہ فیصل آباد ڈویژن کے شہر کھڑیانوالہ کے علاقے 61چک بلوچنی میں دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اس میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے ” غزوہ بدر اور شانِ مولا علی کَرَّمَ اللہ تعالٰی وجہَہُ الکریم کے موضوع پر بیان کیا نیز بعد اجتماع اجتماع مجلس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اہداف طے کئے گئے۔ ( محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)