ٹنڈوالہ یار۔۔۔۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران سندھ مشاورت حاجی محمد ایاز عطاری نےکہا ہے کہ نیک اعمال نزع میں آسانی دلاتے ہیں،ان میں درود پاک کی کثرت،مسواک کی سنت پر عمل،باوضو رہنے کی عادت،والدین کی اطاعت،حسن اخلاق،صلہ رحمی،صدقہ فطر کی ادائیگی،راہِ خدا  میں صدقہ وخیرات اور نیک اعمال کی بر کت سے نزع کے وقت آسانی دی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو الہ یار میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نزع میں تکلیف براہ راست روح پر حملہ آور ہوتی ہے،پھر پورے بدن میں پھیل جاتی ہے،ہر ہر رگ سےہر ہر پٹھے سے ہر ہر جوڑ سے ہر ہر بال کی جڑ سے سر سے پاؤں تک کھال کے ہر حصے سے روح کھینچ کر نکالی جاتی ہے،مت پوچھو کہ یہ کیسی سخت تکلیف ہے؟موت کی تکلیف تلوار کے وار،آرے کے چیرنے سے اور قینچی کے کاٹنے سے بھی زیادہ سخت ہے،مرنے سے لے کر قیامت تک مردہ موت کی تکلیف محسوس کرتا رہےگا۔

رکن شوریٰ نے کہا کہ یہ گنہگاروں کا حال ہے البتہ جو نیک لوگ ہیں،کامل ایمان والے ہیں،گناہوں سے بچنے اور نیکیوں میں زندگی گزارنے والے ہیں حضرت ملک الموت ان کے ساتھ بہت نرمی سے پیش آتے ہیں،جو کلمہ پڑھتے ہیں،محبوب دوجہاں صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی غلامی کا دم بھرتے ہیں،وہ خوش نصیب جو کامل ایمان والے ہیں یعنی دل میں ایمان بھی رکھتے ہیں اور ایمان کے تقاضوں پر بھی عمل کرتے ہیں،گناہوں سے بھی بچتے ہیں،نمازیں بھی پڑھتے ہیں،دیگر نیک کام بھی کرتے ہیں نزع کے وقت ان شاء اللہ الکریم ان پر آسا نی کی جائے گی۔

حاجی محمد ایاز عطاری نے کہا کہ موت لمحہ بہ لمحہ قریب آرہی ہے،قبر کی منزل کی جانب برابر آگے کوچ جاری ہے،تصور کیجئے کہ ہم گویا بڑی احتیاط سے ایمان کو بحفاظت سینے سے چمٹائے ہوئے ہیں،ایک طرف نفس امارہ ایمان کو جھپٹ رہا ہے تودوسری طرف شیطان چالیں بدل بدل کر وار کررہا ہے،اور ایمان پر ڈاکاڈالنے میں مصروف ہے، رکن شوریٰ نے کہا کہ اللہ پاک ہم سب کو نزع میں قبر میں حشر میں آسانیاں نصیب فرمائے،کاش پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صدقے بلا حساب جنت میں داخلہ نصیب ہوجائے۔ (رپورٹ: محمود عطاری)


امیرِ اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے گزشتہ دنوں قرآنِ پاک کونذر آتش کرنے کے دل سوز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جولائی 2023ء بروز جمعۃ المبارک کویومِ تلاوتِ قرآن منانے کا اعلان کیا اور عاشقانِ رسول کو ایک ایک پارہ پڑھنے کی ترغیب دی جس پر عمل کرتے ہوئے کراچی سمیت سندھ ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قرآنِ پاک کونذر آتش کرنے کے دلخراش واقعے پر امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے مذمت کرتے ہوئے 14 جولائی 2023ء بروز جمعۃ المبارک کو یومِ تلاوتِ قرآن پاک منانے کا اعلان فرمایا اور دنیا بھر میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز میں ہونے والے ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں ایک پارہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے عاشقان رسول کوبروز جمعۃ المبارک ایک ایک پارہ پڑھنے کی ترغیب دی جس پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور سندھ کے کئی شہروں مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد ،مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو الہ یار ،نوابشاہ میں قائم مدارس المدینہ فیضان مدینہ ملک کالونی، بہار مدینہ کیمپ نمبر 2 ، بادشاہی مسجد پیلا کیمپ جبکہ مدرسۃ المدینہ فیضان مدینہ اور مدرسۃ المدینہ سفینہ مسجد سانگھڑ ،چوہڑ جمالی میں رہنے والے عاشقان رسول، طلبہ ،اساتذہ و ناظمین سمیت دیگر عاشقان رسول نے امیر اہل سنت کے فرمان عمل کرتے ہوئے ایک ایک پارے کی تلاوت فرمائی۔ اس کے علاوہ فیضان مدینہ ٹنڈوآدم میں بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے اور سننے کی سعادت حاصل کی گئی۔

امیر اہل سنت حضر ت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مذمت اور یوم تلاوت قرآن پاک منانے کے اعلان پر بلوچستا ن کے شہر اوتھل ،بیلہ ،وندر، سبی ،اوستہ محمد ،ڈیرہ مراد جمالی کے عاشقان رسول نے بھی امیر اہل سنت کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں قاری صاحبان نے قرآن پاک کے ایک پارے کی تلاوت فرمائی جسے حاضرین سماعت کی۔

امیر اہل سنت کے فرمان پر دعوتِ اسلامی کے تحت یومِ تلاوتِ قرآن بھرپور انداز سے منایا گیا اور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات ہونے والے دارالحکومت اسلام آباد ، فیصل آباد، ملتان ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں قاری صاحبان نے ایک پارےکی تلاوت فرمائی اس موقع پر اراکین شوریٰ سمیت ذمہ داران اور مقامی عاشقان رسول بھی شریک ہوئے۔

امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر خیبر پختونخوا کے شہر پشاور ،لکی مروت شین باغ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں یوم تلاوت قرآن کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغین دعوتِ اسلامی نے قران پاک کی فضیلت سے متعلق گفتگو کی اس موقع پر قاری صاحبان نے قرآن پاک کی تلاوت فرمائی جسے حاضرین نے باادب طور پر سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جامشورو کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام، ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع اور رسالہ مطالعہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ایک ماہ کے مدنی قافلوں بالخصوص محرم الحرام کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے اُن کی تربیت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے کی ابتداء میں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام، ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع اور رسالہ مطالعہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ایک ماہ کے مدنی قافلوں بالخصوص محرم الحرام کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے 14 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں قائم مرکزی جامعۃ المدینہ کے درجہ دورۃ الحدیث شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبۂ کرام سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ نے طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں خوب محنت و لگن کے ساتھ علم دین حاصل کرنے اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے تحت مرید کے میں 13 مئی  2023ء بروز جمعرات ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں دور و نزدیک سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ملک الموت علیہ السلام کے واقعات‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو موت اور قبرو آخرت کی فکر کرنےکا ذہن دیا ۔

بیان کے بعد اجتماع پاک میں امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ شیڈول کے مطابق قاری صاحب نے قرآن پاک کے 1 پارے کی تلاوت بھی کی۔ذکر،دعا اور صلوۃ و سلام پر اجتماع کا اختتام ہوا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن پاکستان کے نگران حاجی مشکور عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں مظفر آباد ڈویژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نگران کشمیر مشاورت سید جنید عطاری، ڈسٹرکٹ نگران مظفر آبادقاضی شعیب عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران وادی نیلم سے ملاقات کی۔

حاجی مشکور عطاری نے مدنی قافلے کے حوالے سے ذمہ داران سے مشاورت کی اور انہیں اپنے اپنے ڈویژن و ڈسٹرکٹ سے ہر ماہ تین ، 12 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے لئے عاشقان رسول کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا اور اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 10 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ برنالہ کشمیر کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں برنالہ کے ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت نگران سید ریاض عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عاشقانِ رسول کو مدنی قافلے میں سفر کروانے، 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 8 جولائی 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میر پور کشمیر میں ڈویژن میر پور مشاورت کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل نگران اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت نگران سید ریاض عطاری نے شرکا کی کی تربیت کرتے ہوئے انہیں عاشقانِ رسول کو مدنی قافلے میں سفر کروانے، 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لینے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن دیا۔


لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز کچہری اور راولپنڈی کینٹ ٹاؤن کے سب ٹاؤن و UC نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے اسلام آبا دمیں ہونےوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی گاڑیوں میں اضافہ کرنے کے متعلق اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز 12 دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں سٹی اور راجہ بازار ٹاؤن راولپنڈی کے سب ٹاؤن و UC نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے اسلام آباد کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی گاڑیوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر شرکا اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دینی و دنیاوی معاملات میں  لوگوں کی مدد کرنے اور انہیں بااخلاق بنانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز اور سیکٹر نگران اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی بغداد رضا عطاری نے 13 جولائی 2023ء کو اسلام آباد کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی اور اہداف دیئے۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکن شوری حاجی وقار المدینہ عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)