16 نومبر 2023ء           کو جم خانہ حافظ آباد میں نیو مارکی میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبد الوہاب عطاری نے بیان کیا اور دعائے خیر کروائی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد عمر دراز عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم حافظ آباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی جانب سے چھانگامانگا میں مدنی قافلہ اجتماع  کا انعقاد ہوا جس میں تحصیل پتوکی، چونیاں اور تحصیل کوٹ رادھا کشن کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے” مدنی قافلے میں سفر کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکاکو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا

جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالم اسلام کی منظم دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 16 نومبر 2023ء کو بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآن سے کیا جائے گا نیز بیان کے بعد ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ بارگاہ ربُّ العزت میں رقت انگیز دعائیں کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق آج رات سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 کراچی سے مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی الیون میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کولو روڈ حافظ آباد میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری بیان فرمائیں گے۔


فیصل آباد    کے علاقہ الفتح ہاوس 20 اے لیاقت ٹاؤن میں حاجی عقیل جامی عطاری کی والدہ مرحومہ کے چہلم پر ایصالِ ثواب اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، جامعۃالمدینہ کے اساتذہ کرام و ناظمین کے علاوہ دیگر عاشقان رسول و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی خصوصی آمدہوئی۔تلاوت و نعت کے بعد نگران پاکستان مشاورت نے وہاں ”والدین کی عظمت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں والدین کی عزت و تکریم کر نے نیز ان کی خدمت کرنے کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے ۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے حاجی عقیل جامی عطاری کی والدہ مرحومہ اور پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی امت کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔) کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں  کے حوالے سے ساہیوال ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر عدنان عطاری وڈویژن ذمہ دار محمد فہیم عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور محافظ اوراق مقدسہ کا مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں ذمہ داران نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ دینی کاموں کے اہداف کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور نیو اہداف دیئے نیز اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحفے بھی پیش کئے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا آف ڈیپارٹمنٹ پاکستان،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دارالعلوم صبغت الھدیٰ کے علمائے  کرام کے وفد نے حیدرآباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ فرمایا۔ اس وفد میں مفتی محمد ایاز سکندری صاحب ،مولانا شاہد سکندری صاحب، مولانا حبیب اللہ سکندری صاحب ،مولانا ظفر اللہ سکندری صاحب موجود تھے۔

علمائے کرام کو وہاں موجودذمہ داران نے مسجد فیضانِ مدینہ، دارالافتاء اہلسنت، جامعۃُالمدینہ بوائز، فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز،ریجن سندھ آفس کا وزٹ کروایاجس پر انہوں نے دعوت اسلامی اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی خدمات کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔ (کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت سندھ پریژن اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اسٹاف ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں آئے ہوئے جیل عملے کے افراد نے شرکت کی ۔

سندھ پریژن حیدرآباد میں رکن شوریٰ حاجی محمدایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیاجس میں شرکا کو اپنی زندگی اسلامی اصولوں کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور رکن شوریٰ نے دعا بھی کروائی ۔

٭بعد میں رکنِ شوریٰ نے ٹریننگ سیشن کے پرنسپل اسلم ملک سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر ٹریننگ سیشن کے پرنسپل نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہااور نیک خواہشات کا اظہا ر کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


6 نومبر 2023ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ پراپرٹی ڈیلر اینڈ بلڈرز کے  تحت سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں اسلامی بھائیوں نے ختمِ قادریہ بھی کیا۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

5 نومبر 2023ء کو کنٹونمنٹ ٹاؤن کے ایف سی کالونی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعِ ذکر و نعت بسلسلہ گیارہویں شریف  کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو حضور غوثِ پاک کے چند واقعات بتائے اور آپ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شریک ہونے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت کنٹونمنٹ ٹاؤن عین الدین اسٹریٹ  کے قریب درزی مارکیٹ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد شعبہ اصلاحِ اعمال کے ٹاؤن ذمہ دار نے بیان کیا جس میں انہوں حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

ٹاؤن ذمہ دار نے شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  مؤرخہ 09 نومبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ ومبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تلاوت و نعت سے شروع ہونے والے ان ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں ذکر و اذکار کا سلسلہ ہوتا ہے اور کثیر عاشقانِ رسول بارگاہِ رب العزت میں اپنے گناہوں کی بخشش کے لئے رو رو کر دعائیں کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں9 نومبر 2023ء بروز جمعرات بعد نمازِ عشا تقریباً 8:00 بجے گروانڈ جامع مسجد انوارِ مدینہ نزد مشرقی پھاٹک ملکوال ضلع منڈی بہاؤ الدین میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔

معلومات کے مطابق یہ اجتماعِ پاک مدنی چینل سے براہ راست نشر کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔تمام عاشقان رسول سے اپنے قریبی مقام پر ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ: محمد شہباز عطاری رکن زون شعبہ اثاثہ جات سیالکوٹ زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان قرآن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ملیر میں قائم جیل میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں رؤیت ہلال کمیٹی کے ممبر مفتی محمد علی اصغر عطاری مدنی نے شرکا کے درمیان ”رزق حلال کمانا“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہنا تھا ! چوری و حرام ذرائع سے مال کمانا شیطانی راستہ ہے اور اس میں کبھی بھی برکت نہیں ہوتی ۔

ایک غریب تھوڑا سا کماتا ہے اور سکون کی نیند سوتا ہے لیکن ایک مجرم کتنا ہی کمالے اسے چین نہیں نصیب ہوتا،برکت نصیب نہیں ہوتی،ہمیشہ بھا گتا پھرتا ہے ،برکت اللہ کے فضل میں ہے اور اللہ کا فضل وہ حلال میں ہے ۔

دورانِ بیان مفتی صاحب نے شرکا کو اپنی زندگی نبی پاک صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے بتائے گئے احکامات پر عمل کرتے ہوئے گزارنے کا ذہن دیا۔ آخر میں جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے جذبات کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)