عرسِ اعلیٰ حضرت پر باغِ مصطفیٰ گراؤنڈ،
حیدرآباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا
اپنے قلم
کے ذریعے علمِ دین کا فیضان پھلانے والی
سرزمینِ ہند کی روحانی و علمی شخصیت اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃُ اللہِ علیہ کے عرس اور
استقبالِ ربیع الاول کے سلسلے میں 25 صفر المظفر 1446ھ بمطابق 30 اگست 2024ء کو
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 08 میں قائم باغِ مصطفیٰ گراؤنڈ میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا۔
اجتماع کا
باقاعدہ آغاز بعد نمازِ عشا رات تقریباً 10بجے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا جائے گا اور
نعت خواں اسلامی بھائی حضور خاتم النبیین حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی بارگاہِ
اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔
رات
تقریباً 10:30 بجے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد
عمران عطاری سلمہ الباری عاشقانِ رسول کے درمیان ”سیرتِ اعلیٰ
حضرت و استقبالِ ربیع الاول“ کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
واضح رہے
30 اگست 2024ء کو ہونے والا سنتوں بھرا اجتماع مدنی چینل کے ذریعے ملک و بیرونِ
ملک براہِ راست (Live) نشر کیا جائے ۔قرب و جوار کے اسلامی
بھائی اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرکےعلمِ دین سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی آخرت کے لئے
ثواب کا خزانہ بھی حاصل کریں۔(
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)