دنیا بھر میں  دینی کام کرنے والی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام اقبال ٹاؤن لاہور میں میٹ اپ ہوا جس میں 26،25،24 دسمبر 2023ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کی تربیت کا سلسلہ ہوا۔

دورانِ تربیت صوئی ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے عاشقانِ رسول کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا طریقہ کار کے حوالے سے رہنمائی کی نیز انہیں ہر ماہ 3 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:بدر منیر عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کے تحت پچھلے دنو ں ذمہ داران نے ماڑی پور ٹاؤن میں قائم ٹرک اڈہ کا دورہ کیا اوروہاں مختلف ورکشاپ آنر اور مکینک حضرات سے ملاقاتیں کیں۔

دوران گفتگو ڈسٹرکٹ سینٹرل رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ذمہ دار نے ورکشاپ آنر اور مکینک حضرات کو شرعی احکامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ کیماڑی کے ذمہ دار محمد ظہیر عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عالمی  مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 22 دسمبر 2023ء کو مدنی قافلے کی روانگی سے پہلے سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 25،24،23 دسمبر 2023 ءکو تین دن مدنی قافلے میں سفر کرنے والے کراچی سٹی کے جامعات المدینہ ،امامت کورس اور مختلف مدنی کورسز کے امیر مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی مدنی قافلے کا شیڈول چلانے کے حوالے سے تربیت کی اور شرکا کی تربیت کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے تحت پچھلے دنوں فٹ بال گراؤنڈ، گلشن راوی، لاہور میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”دینی اجتماعات کی برکات “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس اجتماع میں سمن آباد ٹاؤن اور داتا گنج بخش ٹاؤن کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔ صلوۃ و سلام کے بعد ہفتہ وار اجتماع میں آنے والے عاشقان رسول سے رکن شوری ٰ نے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21 دسمبر 2023 ء کو رانی پور ڈویژن سکھر میں سید عاصم جیلانی قادری کے گھر پر بعد نماز ظہر مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔

رکن شوری ٰحاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدنی حلقے میں بیان کیا اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

اجتماع کے بعد سید عاصم صاحب نے رکن شوری کو اپنے علاقے میں نیو تعمیر کردہ عالیشان مسجد کا وزٹ کروایا اور ان کی اس کاوش پر رکن شوری نے حوصلہ افزائی فرمائی اور انہیں مسجد کی آباد کاری کے لئے باقاعدہ مسجد انتظامیہ بنانے اور نمازیوں کو ضرورت کی سہولیات فراہم کرنے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14 دسمبر 2023ء  کو ڈی سی کالونی حافظ آباد میں سیکیورٹی انچارج ڈی سی آفس میاں امتیاز احمد کی اہلیہ مرحومہ کے لئے ایصال ثواب اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں ڈی سی آفس سے مختلف بیورو کریٹس نے شرکت کی ۔

اس موقع پر مدرسۃ المدینہ بوائز کے طلبا نے قرآن خوانی کی اور تلاوت قرآن پاک و نعت خوانی کا سلسلہ بھی ہوا ۔بعدازاں مبلغ دعوت اسلامی نے مرحومہ سمیت تمام امت مسلمہ کی بخشش کے لئے دعا کروائی۔( رپورٹ: محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


17دسمبر 2023ء کو  دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام نگران پاکستان مشاورت نے لاہور شیڈول کے دوران لاہور مشاورت کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں ڈسٹرکٹ، میٹرو پولیٹن، تحصیل، ٹاؤن نگران و ذمہ داران سمیت یوسی نگران اور ذیلی حلقہ نگران اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری ، رکن شوریٰ حا جی منصور عطاری نے بھی حاضری دی جبکہ نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری نے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کے بارے میں مدنی مشورہ فرمایا۔

نگران پاکستان مشاورت نے مدنی قافلہ ،ہفتہ وار اجتماع ، مدرسۃالمدینہ بالغان کے بارے میں خصوصی گفتگو فرمائی جس میں دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کے لئے لوگوں سے ملاقاتیں کرنے کے بارے میں مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کرنے اور اُن کے عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے والی دینِ اسلام کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 21دسمبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نورانی مسجد منیر شہید کالونی قصور پنجاب میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ جم خانہ کلب مارکی کینال روڈ نزد DPSاسکول، کرکٹ اسٹیڈیم تاندلیانوالہ فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، بیت المکرم مسجد نزد کامسیٹس یونیورسٹی اٹک پنجاب میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، العزیز بینکویٹ الفتح ٹاؤن فیز4 ڈہرکی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری فٹ بال گراؤنڈ، گلشن راوی لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور حنفیہ مسجد مین قائد آباد ابراہیم حیدر ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


ماہ ہفتہ وار اجتماع کے لئے بھرپور کوششیں جاری۔ الحمداللہ عزوجل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے وانڈا ڈھوڑ چشمہ میں 14دسمبر 2023ء کو ہفتہ وار اجتماع منعقد ہوا جس میں ذمہ داران کی کوششوں سے اسٹوڈنٹ ، ٹیچرز و مقامی اسلامی بھائیوں کی پہلے سے زیادہ بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

صوبائی نگران قاری اشفاق عطاری نے ” قبر سے اٹھنے کا ہولناک منظر“ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو قبر و آخرت کی تیاری کا ذہن دیا۔ذکر ،دعا اور صلوٰۃ و سلام پر اختتام ہوا۔(رپورٹ: حسنین عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


12 دسمبر 2023ءخانقاہ شریف فیضان مدینہ میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران حاجی اعجاز عطاری نے ڈسٹرکٹ بہاولپور کے تحصیل نگران وذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں سابقہ کارکردگی کا جائز لیتے ہوئے 12 دینی کام بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں حاضری کو مضبوط کرنے ، ماہنامہ فیضان مدینہ کی  بکنگ اور دسمبر 2023ءمدنی قافلوں کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری) 


قرآن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 14دسمبر 2023ء   بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہِ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ سیکٹر 5 نارتھ کراچی سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ دیارِ مہر مارکی اینڈ میرج ہال بائی پاس روڈ لیہ پنجاب میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، نورانی مسجد نشتر اسکوائر ملیر کراچی میں رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری، جامع مسجد رضا کورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، جامع مسجد کلثوم شاہ فیصل کالونی نمبر 3کراچی میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابو ماجد محمدشاہد عطاری مدنی اور جامع مسجد غوثیہ بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


پنجاب پاکستان کی تحصیل چیچہ وطنی میں دعوتِ اسلامی کے تحت  ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے پچھلے دنوں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری کے ہمراہ چیچہ وطنی، پنجاب کے شیڈول پر تھے۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی چیچہ وطنی شہر میں ایک اسلامی بھائی کے گھر پر آمد ہوئی جہاں اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کی ترغیب دلائی نیز نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)