ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت 24 ستمبر 2024ء بروز منگل ہونے جارہا ہےEducationists Meet-upجوکہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤ نزد ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقدہوگا۔

معلومات کے مطابقEducationists Meet-up کا باقاعدہ آغاز بعد نمازِ عشا رات تقریباً 8:00 بجے تلاوتِ قراٰن سے شروع کیا جائے گا اور نعت خواں اسلامی بھائی حضور پُرنور حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کریں گے۔

تلاوت و نعت شریف کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سلمہ الباری عاشقانِ رسول کے درمیان سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام یونیورسٹی فیکلٹیز، ایجوکیشنل آفیسرز، پرنسپلز اور انسٹیٹیوٹ اونرز سمیت ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والےاسلامی بھائی اس Meet-up میں شرکت فرماکر علمِ دین کا خزانہ حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)