پچھلے دِنوں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شفقت ایاز، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر اسرار، فوکل پرسن اشفاق مروت، وزیر جیل خانہ جات ہمایوں خان، چیئرمین زکوٰۃ و عشر امتیاز خان، وائس چانسلر عطاءالرحمن اور پروفیسر انور نے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس رابطہ کے ذمہ داران حاجی یعقوب عطاری اور عبدالرزاق عطاری نے اِن شخصیات کا استقبال کیا۔

مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے انہیں اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیۃ، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ، ٹرانسلیٹشن ڈپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا۔ شخصیات نے کنزالمدارس بورڈ کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات کے سینٹر کا دورہ بھی کیا اور طلبہ کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر شخصیات کی رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور رکن شوریٰ حاجی لقمان عطاری سے ملاقات بھی ہوئی جنہوں نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بریف کیا۔

تمام شخصیات نے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بڑی خوشی کا اظہار کیا اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 


لاہور انٹرنیشنل بک فیئر 2025 -مکتبۃ المدینۃ کا اسٹال!

Mon, 10 Feb , 2025
1 year ago

تفصیلات کے مطابق   ایکسپو سینٹر لاہور میں 05 سے 09 فروری 2025ء تک 38 ویں پانچ روزہ ” لاہور انٹرنیشنل بک فیئر“ یعنی کتب میلے کا انعقاد ہوا۔ بک فیئر میں نوجوان، بچے، بزرگ اور اسٹوڈنٹس سبھی کتابوں سے اپنی دوستی نبھانے کے لیے بڑی تعداد میں موجود تھے۔

سائنس، تاریخ، اردو ادب اور اسلامیات سمیت بیشتر موضوعات پر لاکھوں کتب کی نمائش کے دوران علم و ادب کے شوقین افراد اپنی مَن پسند کتابیں خریدتے نظر آئے۔

پانچ روزہ بک فیئرمیں 200 سے زائد کتابوں کے اسٹالز سجائے گئے جن میں دعوتِ اسلامی کے پبلشنگ ڈپارٹمنٹ ”مکتبۃ المدینہ“ نے بھی حصہ لیا۔ مکتبۃ المدینہ کے اسٹال پر قرآن، تفسیر، حدیث، سیرت،اسلامی تاریخ، دینی مسائل،روحانی علاج، وظائف اور بچوں کی کہانیوں سمیت مختلف اسلامی موضوعات پر کتب و رسائل رکھے گئے۔

دعوتِ اسلامی کی خاص بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں دینی کام کی اشاعت کے سبب دعوتِ اسلامی کی جانب سے اسلامی لیٹریچر صرف اردو زبان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کی 40 کے قریب زبانوں میں شائع ہوتا ہے۔ لاہور انٹرنیشنل بک فیئر میں بھی مختلف زبانوں بالخصوص اردو، انگلش اور عربی زبان میں کتابیں اور رسائل دستیاب تھے۔ خوشبو کے شوقین افراد کے لئے مکتبۃ المدینہ کے اسٹال پر MISKY عطر اور پرفیوم بھی موجود تھے ۔ ادبی میلے میں آنے والے شائقینِ کتب کے لئے مکتبۃ المدینہ کی تمام پروڈکٹس پر 20فیصد ڈسکاؤنٹ بھی لگایا گیا تھا۔

شائقینِ کتب کی بڑی تعداد نے مکتبۃ المدینہ کے اسٹال کا وزٹ کیا اور اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکتبۃ المدینہ علم و ادب کے شوقین افراد کو ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کررہا ہے اور ہم اپنی پسندیدہ کتابوں کی خریداری کرکے نئے خیالات سے روشناس ہورہے ہیں اور ہماری اسلامی نالج میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ مکتبۃ المدینہ آپ کو گھر بیٹھے بھی کتابیں اور رسائل پہنچانے کا عزم رکھتا ہے ۔ گھر بیٹھے آرڈر کرنے کے لیے ابھی رابطہ کریں:

0313-1139278

https://bit.ly/40Rn2ih


دعوتِ اسلامی کا اوٹی ٹی پلیٹ فارم اسلام فارایور لانچ کردیا گیا

Sat, 8 Feb , 2025
1 year ago

تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی نے اپنا OTT پلیٹ فارم Islam Forever لانچ کردیا گیاہے۔ یہ ایپلیکیشن یوٹیوب کی طرح ہے جس میں صرف اسلامی ویڈیوز ہیں۔ ایپلی کیشن کا کمال یہ ہے کہ اس ایپلی کیشن میں کسی قسم کا ایڈ نہیں چلے گا۔

اس ایپلیکیشن کو ایک بار لازمی انسٹال کیجئے !!

Download

Islam For Ever-Dawateislami

For IOS

https://apps.apple.com/app/id6740846066

For Android

https://play.google.com/store/apps/details

https://islamforever.com


صوبہ سندھ کے شہر میرپور خاص میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 25 جنوری 2025ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے اپنی گفتگو کے دوران سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، مختلف کورسز اور رمضان اعتکاف کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تقرری کے بارے میں مشاورت کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عابد عطاری معاون رکن شوری حاجی بغداد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج 04 فروری 2025ء کومجلس مدرسۃ المدینہ کی جانب سے حفاظ اجتماع منعقد کیاجائے گا ۔ اجتماع کا آغاز رات 8 بجکر 45 منٹ پر تلاوتِ قرآنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوگا۔ یہ اجتماع ایوانِ اقبال ایجرٹن روڈ مال روڈ لاہور میں منعقد ہوگا۔

اجتماع میں بیان کے لئے خصوصی طور پر نگران پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری فیصل آباد سے تشریف لائیں گے ۔

اس اجتماع میں لاہور میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز کے تمام سابقہ حفاظ ایوانِ اقبال میں آکر جبکہ پاکستان بھر کے دیگر مدارس المدینہ کے حفاظ مختلف مقامات پر جمع ہوکر شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ اجتماع پونے نو بجے مدنی چینل پر براہِ راست ٹیلی کاسٹ بھی جائے گا۔

Madani Channel Live Streaming

https://www.youtube.com/watch?v=IpQdxyXt0r


دھوبی گھاٹ گراؤنڈ، فیصل پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے تحت عظیم الشان ”دستارِ فضیلت اجتماع“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ وجامعۃ المدینہ (بوائز) کے طلبۂ کرام، شعبہ جات کے ذمہ داران، فیصل آباد و اطراف سے آئے ہوئے علمائے کرام اورسیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تلاوت و نعت کے بعد اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں انہوں نے حاضرین کی مختلف امور پر رہنمائی کی۔

دورانِ اجتماع تخصصات، درسِ نظامی، حفظ اور تجوید و قرأت مکمل کرنے والے طلبہ کی دستار بندی کی گئی۔علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے اختتامی دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


فیصل آباد پنجاب میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں پاکستان مشاورت کے تمام شعبہ جات کا ٹریننگ سیشن منعقد ہوا جس میں پاکستان مشاورت آفس کے  تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

ٹریننگ سیشن میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس مولانا حاجی عمر عطاری مدنی نے ”توکل“کے موضوع پر بیان کیاجس میں انہوں نے اسباب کو اپنانے کے ساتھ ساتھ اللہ پاک کی ذات پر توکل کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت آفس نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف سےنوازااور دعا بھی کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بہاولپور، پنجاب میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں ایک مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں بہالپور ڈسٹرکٹ کے تحصیل نگران و ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر بہاولپور ڈویژن کے نگران حافظ ڈاکٹر عبد الرؤف عطاری اور بہاولپور ڈسٹرکٹ کے نگران مولانا خالد عطاری مدنی نے رمضانُ المبارک میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے، شخصیات سے ملاقات کرنے، 12 دینی کاموں کو بڑھانے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کیسے مضبوط کئے جائیں؟ اس حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ذیلی شعبہ فیضانِ مدینہ و امام مساجد کے ڈسٹرکٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبد الرؤف عطاری شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے ماہانہ آمدن و اخراجات کا جائزہ لیا اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔

اسی دوران نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے رمضانُ المبارک میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے، شخصیات سے ملاقات کرنے، 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق مسائل بیان کئے جس کا انہیں حل بتایا گیا جبکہ دینی کاموں میں مزید ترقی کے لئے اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

18 جنوری 2025ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”اجتماع ختم بخاری شریف“ کا سلسلہ ہوا جس میں بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھی گئی۔

اجتماع ختم بخاری شریف میں کراچی کے مختلف علاقوں میں قائم دورۃ الحدیث شریف کی پانچوں کلاسز کے تمام طلبۂ کرام براہِ راست فیضانِ مدینہ میں آکر اور پاکستان کے دیگر مقام پر طلبہ و طالبات بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ جامعۃ المدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام، مختلف شہروں کے عاشقانِ رسول اور مفتیانِ کرام بھی موجود تھے۔

اجتماع میں شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بخاری شریف کی اہمیت و فضیلت بیان کی اور طلبۂ کرام کی تربیت فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ دینی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ حصہ لیں، عجز و انکساری اختیار کریں اور زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرکے علمِ دین سیکھیں۔امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید کہا کہ جب بھی کبھی شریعت اور حق کی بات ہوتو بغیر ضد کے اُسے سر خم کر کے تسلیم کرلینا چاہیئے کیونکہ ضد سے انسان تباہ و برباد ہوجاتا ہے۔امیر اہلسنت کی جانب سے طلبۂ کرام کو درسِ نظامی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔

اجتماع بخاری شریف میں شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی اجازت سے استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے “بخاری شریف“ کی آخری حدیث پڑھی اور ترجمہ کیا جبکہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی رحمۃُ اللہِ علیہ کی متعلقہ حدیث کے متعلق تشریح بیان کی۔

وعظ و نصیحت اور بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھنے کے بعد آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا سلسلہ ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات (اصلاحِ اعمال، قافلہ، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی کورسز، ہفتہ وار اجتماع، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ) کے 12 دینی کام ذمہ داران کی تربیت کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرپور کشمیر سیکٹر 3 میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ داران، نگرانِ شعبہ جات، ناظمین اور امام صاحبان نے شرکت کی۔

ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے میٹنگ میں 12 دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی و تقرری کا جائزہ لیا نیز ڈویژن و ڈسٹرکٹ وائز جنوری تا دسمبر 2024ء کا تقابل کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ضلع رحیم یار خان، صوبہ پنجاب کے شہر خانپور میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں گزشتہ روز مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران اور ڈویژن بہاولپور کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری اور نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں۔

٭سحری اجتماع٭ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ٭تقرری٭جن مساجد میں دینی کام ہو رہے ہیں اُن کا ڈیٹا٭ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنا٭رمضان میں ایک ماہ کا اعتکاف۔

علاوہ ازیں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے شعبے کی کارکردگی و اہداف کو مکمل کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری، ڈویژن بہاولپور مدنی مزاکرہ اور ہفتہ وار اجتماع ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)