7 رجب المرجب, 1446 ہجری
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بہاولپور میں 4 جنوری
2025ء کو دعوتِ اسلامی کے تنظیمی ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں بہاولپور سٹی کے
یوسی نگران اور سٹی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کی ابتدا میں نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر
حافظ عبد الرؤف عطاری نے رمضانُ المبارک
کے عطیات پر کلام کیا اور اسلامی بھائیوں کو شخصیات سے ملاقات کرنے کا ذہن دیا۔
نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کو بڑھانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے اور ذمہ داران کی
تقرری کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)