21 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ بہاولپور میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں ذیلی شعبہ فیضانِ مدینہ و امام مساجد کے
ڈسٹرکٹ اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈویژن ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
اس میٹنگ میں نگرانِ بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ
عبد الرؤف عطاری شعبے کے متعلق کلام کرتے ہوئے ماہانہ آمدن و اخراجات کا جائزہ لیا
اور شعبے کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔
اسی دوران نگرانِ بہاولپور ڈویژن نے رمضانُ المبارک میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے، شخصیات
سے ملاقات کرنے، 12 دینی کاموں کو بڑھانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا۔