دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف شعبہ جات (اصلاحِ اعمال، قافلہ، مدرسۃ المدینہ بالغان، مدنی کورسز، ہفتہ وار اجتماع، ہفتہ وار مدنی مذاکرہ) کے 12 دینی کام ذمہ داران کی تربیت کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرپور کشمیر سیکٹر 3 میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں صوبائی و ڈویژن ذمہ داران، نگرانِ شعبہ جات، ناظمین اور امام صاحبان نے شرکت کی۔

ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے میٹنگ میں 12 دینی کاموں کی سابقہ کارکردگی و تقرری کا جائزہ لیا نیز ڈویژن و ڈسٹرکٹ وائز جنوری تا دسمبر 2024ء کا تقابل کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے وہاں موجود تمام اسلامی بھائیوں کو قافلوں میں سفر کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اختتام پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)