.jpg)
پچھلے
دنوں فرنیچر مارکیٹ منظورکالونی میں مارکیٹ ذمہ دار عابد عطاری کے گھر مدنی حلقے
کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران واصف عطاری، ٹاؤن نگران عرفان ایوبی
اور یوسی نگران عامر عطاری نے شرکت کی۔
نگران ڈویژن مشاورت مولانا حاجی محمد رضا عطاری مدنی
نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں مولانا حاجی محمد
رضا عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مشتاق عطاری کے کارخانے کا وزٹ کیا اور وہاں اسلامی بھائی کو دینی کاموں کی ذمہ
داری دی نیز شورم ذمہ دار نثار عطاری سے دینی
کاموں پر مشاورت کی جس میں انہیں مارکیٹ میں مدنی حلقہ لگانےاور مدرسۃ المدینہ بالغان کے ساتھ رمضان ڈونیشن کا ہدف دیا۔ ساتھ ساتھ یوسی نگران حمزہ علی عطاری کو ان کی معاونت کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 مارچ 2024ء بروز
ہفتہ فیصل آباد صدر کے علاقے سدھار میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں یوسی نگران و ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
نگران ڈویژن مشاورت فیصل آباد حاجی
محمد سلیم عطاری اور نگران ڈسٹرکٹ مشاورت محمد نعیم عطاری نے مدنی
مشورہ لیا جس میں 12
دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور رمضان ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا نیز اچھی کارکردگی والوں کو
تحائف بھی دیئے۔
اس کے علاوہ رمضان المبارک میں بالخصوص
ہفتہ وار اجتماع کی تعداد کو بڑھانے اور آخری عشرے کا اعتکاف کر وانے کےحوالے سے اہداف بھی دیئے۔( محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع
و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 16مارچ 2024ء بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی تحصیل جھمرہ میں میٹ اپ ہوا۔
نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی
محمد سلیم عطاری نے جھمرہ تحصیل مشاورت اور مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان سمیت ناظمین کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے میں نگران ڈویژن مشاورت نے ذمہ داران کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے اور رمضان المبارک میں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت مسجد میں رہ کر عبادات میں گزارنے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے
۔
اس موقع پر نگران ڈسٹرکٹ مشاورت فیصل آباد
محمد نعیم عطاری اور نگران تحصیل مشاورت جھمرہ غلام مرتضیٰ عطاری بھی ساتھ تھے۔( محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع
و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

15
مارچ2024ء بروز جمعہ فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے سلسلے میں مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی شریک ہوئے۔
نگران
ڈویژن مشاورت فیصل آبادحاجی محمد سلیم عطاری نے مدنی
مشورے میں رمضان عطیات جمع کرنے اور نیو
ڈونیشن سیل لگانےنیز جمعہ والے دن عصر تا مغرب رمضان المبارک میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
مزید رمضان المبارک میں ذمہ داران کو اپنا زیادہ سے زیادہ
وقت مسجد میں گزارنے کا ذہن بھی دیا۔ اس موقع پر نگران ڈسٹرکٹ مشاورت فیصل آباد محمد نعیم عطاری اور نگران تحصیل
مشاورت سمندری بھی موجود تھے۔( محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار
اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوت
اسلامی کے تحت 14 مارچ 2024ء بروز
جمعرات جلال پور بھٹیاں حافظ آباد میں مسجد افتتاح
کے موقع پر اجتماع کا اہتمام کیا
گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
اس
موقع پر نگران تحصیل مشاوررت ڈاکٹر آصف رضا عطاری نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھ کر افتتاح کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مسجد کے فضائل بیان کرتے ہوئے انہیں مسجد کی آباد کاری میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: جواد حسن عطاری ڈسٹرکٹ کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
.jpg)
عالمی
مدنی فیضان مدینہ کراچی میں رمضان شریف کی
آمد کے ساتھ ساتھ رونقیں لگ گئیں ہیں ۔ملک و بیرون ملک سے
علم دین سیکھنے، ماہ رمضان کا فیضان لوٹنے، امیراہل سنت دامت برکاتہم
العالیہ
کی صحبت اور دعاؤں سے فیض پانے والے پہنچ
گئے ہے۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی 11مارچ 2024ء سے فیضان مدینہ میں مدنی مذاکروں کا آغاز ہوچکا ہے۔
٭اس سلسلے میں لاہور پنجاب سے سینکڑوں عاشقان
رسول پر مشتمل ایک مدنی قافلہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے زیرِ سایہ رمضان اسپیشل ٹرین کے ذریعے کراچی نفل اعتکاف کی نیت
سے پہنچا ہے جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ ٔ کرام و
اساتذہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
دورانِ
سفر عاشقانِ رسول کو مختلف سنتیں و آداب بھی بتائیں گئیں جبکہ شرکا نے راسۃ میں لاہور ریل وے اسٹیشن پر رکن شوریٰ کی امامت میں نماز مغرب بھی باجماعت ادا کی ۔
کراچی اسٹیشن پر پہنچ کر اسلامی بھائیوں کے جذبات دیدنی تھے۔ مدنی خبروں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہاں جوبھی سکھایا جائے گا وہ ہم
سیکھے گے ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

10مارچ
بروز اتوار 2024ء کو فیصل آباد ڈویژن کی ڈسٹرکٹ فیصل آباد کے علاقے کھڑیانوالہ کے اطراف گھسیٹ پورہ میں مسجد کے افتتاح کے موقع پر استقبال رمضان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے مسجد کے پلاٹ میں نماز عصر پڑھا کر
باقاعدہ افتتاح کیا۔ بعدازاں وہاں بیان کیا جس میں
علاقہ مکینوں کو ماہ رمضان کے روزے رکھنے اور 1ماہ اعتکاف کرنے کا ذہن دیا نیز جلد اس پلاٹ پر مسجد کی تعمیرات کو مکمل کرنے
کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر نگران ڈسٹرکٹ مشاورت فیصل آباد اور نگران شہر مشاورت کھڑیانوالہ نے بھی شرکت کی۔ ( رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد
ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

فیصل
آباد کے علاقہ پیراڈائز ویلی میں 8
مارچ 2024ء کو ایک اسلامی بھائی کے گھر
پر میٹ اپ کا اہتمام ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات، ذمہ داران
دعوت اسلامی اور دیگر عاشقان رسول اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی
شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے نماز ،روزے کی پابندی کرنے کا ذہن دیا اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے اپنے ڈونیشن جمع کروانے اور دوسروں کو
اس کے بارے میں ترغیب دلانے کےتعلق سے مدنی پھول دیئے ۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

فیصل
آباد کے علاقہ غلام محمد آباد میں 6 مار چ 2024 ء کو نعیم
عطاری کے گھر پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں سیاسی ، سماجی افراد اور ذمہ داران دعوت اسلامی کے ساتھ ساتھ دیگر عاشقان رسول اسلامی بھائیوں بھی شریک ہوئے۔
نگران
پاکستان مشاورت کی خصوصی آمد
ہوئی اور نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے بیان فرمایا جس میں اسلامی بھائیوں
کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہنے کے بارے میں جذبہ دلایا ۔
اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں قرآن و
سنت کی تعلیمات عام کرنے کے لئے چندہ
جمع کرنے اور دوسروں کو اس کے بارے میں ترغیب دلانے کے بارے میں ذہن دیا نیز دینی ماحول میں اعتکاف کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر شرکائے
حلقہ نے بھلے جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت فیصل آباد، سرگودھا روڑ پر حاجی جمیل عطاری کے گھر میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں سیاسی ، سماجی شخصیات ،ذمہ داران دعوت اسلامی سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن سازی کی نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے چندہ جمع کرنے اور دوسروں کو اس کے بارے میں ترغیب
دلانے کا کہا۔
آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا فرمائی اور اسلامی
بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ : عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیصل
آباد راجہ کالونی میلاد روڈ حاجی اکبر عطاری کے گھر میں مدنی حلقے کا اہتمام
.jpg)
فیصل
آباد راجہ کالونی میلاد روڈ حاجی اکبر عطاری کے گھر میں مدنی حلقے کا اہتمام ہواجس میں سیاسی ، سماجی شخصیات ، ذمہ داران دعوت اسلامی
اور دیگر عاشقان رسول اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
مدنی حلقے میں نگران
پاکستان مشاورت کی خصوصی آمد
ہوئی اور وہاں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان فرمایا جس میں اسلامی بھائیوں کو نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن
دیا۔
علاوہ ازیں دعوت اسلامی کے لئے چندہ جمع کرنے اور دوسروں کو اس کے بارے میں ترغیب
دلانے کی ترغیب دلائی۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور
اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ : عبد الخالق عطاری،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

6 مارچ 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں جامعۃ
المدینہ بوائز، گرلز کے ذمہ دار ان کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں فیصل آباد
ڈویژن و سٹی کے ناظمین اور خودکفالت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رمضان عطیات کے بارے میں کلام کرتے ہوئے مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےرسید بکس اور بروشرز سمیت چند اہم نکات پر مشاورت کی ۔