آج مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ شوریٰ
حاجی اسد عطاری مدنی بیان فرمائیں گے
منظم
طریقے سے دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 25 ستمبر 2025ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔ہفتہ وار اجتماعات میں بیانات کے ذریعے کردار سازی اور
معاشرے کی اصلاح کے ساتھ ساتھ گناہوں سے توبہ اور روحانی ترقی کے لئے ذکر و اذکار
اور دعاؤں کا سلسلہ ہوتا ہے۔
تفصیلات
کے مطابق آج رات مدنی چینل پر براہ راست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ F-3
میر پور کشمیر سے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری،
مگسی شادی ہال قاضی احمد روڈ سکرنڈمیں رکن
شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ چور ہٹہ ڈیرہ غازی خان
میں رکنِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری، جامع مسجد محمدی حنفیہ سوڈیوال لاہور میں
رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی
کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ Faru
Nwmezi Street Dar es Salaam Tanzania میں رکن شوریٰ حاجی امین قافلہ عطاری،
جامع مسجد حاجی سید عطاء الرحمن ، عالم نگر کالونی رنگپور بنگلہ دیش میں رکن شوریٰ عبد المبین
عطاری اور فیضانِ فاروق اعظم 77 Stourbridge Road Dudley DY1 2DH
میں نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
ہر
طبقہ فکر کے افراد کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔