کراچی بھر کے ذمہ داران کا دو روزہ اجتماع
فیضانِ مدینہ کراچی میں یکم جون سے شروع ہوگا

دعوتِ اسلامی عالمی سطح پر دینِ اسلامی کی
تعلیمات کو عام کرنے، لوگوں کو دینِ متین کی خدمت کرنے کا درس دینے اور انہیں پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم
کی سنتوں پر عمل کرنے کا ذہن دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔
دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی ایکٹیوٹیز کا
جائزہ لینے اور اسلامی بھائیوں کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کرنے کے
لئے مورخہ 1 تا 2 جون 2024ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں” ذمہ داران کا دو دن کا سنتوں بھرا اجتماع“ ہونے جارہا ہےجس میں کراچی سٹی کے نگران و
ذمہ داران، تمام شعبہ جات بالخصوص شعبہ جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے اساتذہ
اور ناظمین شرکت کریں گے۔
1 جون 2024ء بروز ہفتہ بعد نمازِ عشا ہفتہ وار
مدنی مذاکرے سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز کیا جائے گا جس میں امیرِ اہلِ سنت، بانیِ
دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقانِ
رسول کے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔مدنی مذاکرے کے بعد خلیفۂ امیرِ
اہلِ سنت حضرت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی ملاقات فرمائیں گےاور اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازیں گےجبکہ خصوصی
مدنی مذاکرے کا بھی سلسلہ ہوگا جس میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ
اور جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مدظلہ
العالی مختلف امور پر اسلامی
بھائیوں کی تربیت فرمائیں گے۔
2 جون 2024ء کو بعد نمازِ ظہر تا نمازِ عصرمرکزی
مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری جبکہ بعد نمازِ عصر تا نمازِ مغرب مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی
عبد الحبیب عطاری اسلامی بھائیوں کے درمیان مختلف موضوعات پرسنتوں بھرا بیان کریں
گے ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آج رات فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماع میں حاجی شاہد عطاری بیان فرمائیں گے، اجتماع
مدنی چینل پر لائیو ہوگا

عاشقانِ
رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات مؤرخہ 23 مئی
2024ء بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین
دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے مدنی چینل پر براہِ راست ہونے
والے اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری خصوصی بیان فرمائیں
گے۔
اس کے
علاوہ رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری،
فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ نارتھ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، جامع
مسجد فیضان جیلان بلاک 8 کلفٹن کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری
مدنی اور بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد میں رکن شوریٰ عبد
الوہاب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔
شیخ عبد القیوم محمودنقشبندی صاحب کی بیٹی
کے نماز جنازہ میں رکن شوری حاجی محمد عقیل
عطاری کی شرکت
.jpg)
کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں قائم اہلسنت وجماعت کی عظیم دینی درسگاہ
دارلعلوم حنفیہ غوثیہ کے مہتمم وبانی ممتاز عالم دین شیخ عبد القیوم محمودنقشبندی صاحب کی بڑی بیٹی کا رضائے الہٰی سے انتقال ہوگیا جن کی نماز جنازہ مورخہ 18مئی2024ءکو
کراچی میں قائم دارلعلوم حنفیہ غوثیہ کے
ساتھ متصل گراؤنڈ میں عبد القیوم محمودنقشبندی صاحب کی امامت میں ادا کی گئی جس
میں علمائے کرام)دارالعلوم امجدیہ کے مہتمم مولانا ریحان رضا امجدی صاحب،دارالعلوم قمر
الاسلام سلیمانیہ سے پیر سید عظمت علی شاہ صاحب،دارالعلوم نضرہ الاسلام کے مفتی الیاس رضوی صاحب،دارالعلوم ابی بکر صدیق کے
مولانا اشرف گورمانی صاحب) اور اہل علاقہ سمیت دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے بھی شرکت کی۔
رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے لواحقین
کو اس صدمہ پر صبر کرکے اجر کمانے کا ذہن دیااور اہل خانہ کو بھی صبر کرنے کی تلقین
فرمائی۔( محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
سب ٹاؤن گلزار قائد یوسی76 شاہ خالدکالونی
چکلالہ راولپنڈی میں مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں 15 مئی
2024ء کو سب ٹاؤن گلزار قائد یوسی76 شاہ خالدکالونی چکلالہ راولپنڈی میں مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں یوسی و وارڈ نگران اور مدرسۃ المدینہ بوائز کے
قاری صاحبان و ناظمین نے شرکت کی۔
ٹاؤن نگران مولانا محمد دانش عطاری مدنی نے 12
دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے حوالے
سے چند اہم نکات پر گفتگو کی۔
اس کے علاہ ٹاؤن نگران نے اجتماعی قربانی اور
قربانی کی کھالوں کے مقامات پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور اُن کے درمیان
ذمہ داریاں تقسیم کیں جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمدبلال ڈویژن ذمہ دار اوراق مقدسہ ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضان مدینہ کراچی میں دارُ الافتاء اہلسنت پاکستان
کے مفتیان کرام کی دو روزہ تربیتی نشست کا انعقاد
.jpg)
دارُ
الافتاء اہلسنت (دعوتِ
اسلامی)
کے زیر اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 13اور 14 مئی 2024ء کو دو
روزہ تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ،
مفتی علی اصغر عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور مفتی فضیل رضا عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی سمیت پاکستان بھر میں قائم دارُ الافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام اور علمائے
کرام نے شرکت کی۔
تربیتی
نشست میں رئیس دارُ الافتاء اہلسنت شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری
مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سمیت دیگر مفتیانِ کرام نے وقتاً فوقتاً شرکا کی
تربیت کرتے ہوئے سائل کو شرعی مسائل بتانے، فتاویٰ جات لکھنے اور افتاء سے متعلق
دیگر امور پر رہنمائی کی۔
تربیتی
نشست میں مفتیانِ کرام نے فتوی نویسی،علم و عمل واخلاق میں ترقی اور اپنےاندر عالم
ربانی کی صفات پیدا کرنے کے حوالے سے تربیت فرمائی۔عمل و اخلاص و روحانیت کے درجات
کا بیان ہوا اور ان مدارجِ علیا کو طے کرنے کے بعد تقرب الہی کے حصول کے ذرائع کی
نشاندہی پر بیان ہوا۔
تربیتی
نشست میں شریک مفتیانِ کرام کا شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ساتھ خصوصی
مدنی مذاکرہ ہوا جس میں امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مختلف موضوعات پر شرکا
کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائے۔
14 مئی 2024ء کو تربیتی نشست میں شریک تمام مفتیانِ کرام
کی امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دعوت پر اُن کے گھر آمد ہوئی جہاں مفتیان کرام نے امیر اہل سنت کے ہمراہ
کھانا تناول کیا۔
مفتیانِ کرام نے امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے ملاقات بھی کی۔
فیضانِ مدینہ کراچی:آج رات مدنی مذاکرہ ہوگا،
مدنی چینل پر لائیو نشر بھی ہوگا

فیضانِ مدینہ کراچی:آج رات مدنی مذاکرہ ہوگا،
مدنی چینل پر لائیو نشر بھی ہوگا
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ بھی ہے۔ مدنی مذاکرہ دراصل ایک علمی نشست ہے جس میں شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہعاشقانِ رسول
کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات عطا فرماتے ہیں۔ یہ سوالات مختلف موضوعات
پر ہوتے ہیں۔
یہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہر ہفتے کی رات کو
مرکزی طور پر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوتا ہے جس
میں کراچی بھر و اطراف سے اسلامی بھائی
آکر شرکت کرتے ہیں جبکہ کراچی سمیت
ملک و بیرونِ ملک کے مختلف مقامات پر بھی اسلامی
بھائی جمع ہوکر مدنی مذاکرہ دیکھتے سنتے ہیں۔ مدنی مذاکرے میں شرکت کے لئے مختلف
علاقوں سے باقاعدہ گاڑیاں چلانے کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔
ہر ہفتے کی طرح آج رات کو بھی مدنی مذاکرےکا
سلسلہ ہوگا جس کا آغاز ساڑھے نوبجے تلاوت و نعت سے ہوگا۔ بعد ازاں ولی کامل ،
سنتوں کے عامل امیر اہل سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے قیمتی ملفوظات
سے شرکا کو فیضیاب فرمائیں گے۔
یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر بھی کیا جائے گا۔
.jpg)
14مئی2024ءبروزمنگل راولپنڈی سٹی ٹاؤن فیضان
عشق رسول مسجد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبہ ذمہ داران اور یوسی سمیت وارڈ نگران نے شرکت کی۔ سٹی نگران محمد حماد قریشی عطاری اور ٹاؤن نگران محمددانش
مدنی نے حاضرین کی ہفتہ وار اجتماع کے
حوالے سے تربیت کی اور 17.18.19مئی کو یوم
مدنی قافلہ منانے کا ذہن دیتے ہوئے
اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کےاہداف دیئے۔ (رپورٹ : محمد بلال ڈویژن ذمہ دار شعبہ اوراق مقدسہ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
آج رات کشمیر میں ہونے والے اجتماع میں حاجی اظہر عطاری بیان فرمائیں گے، اجتماع مدنی چینل پر لائیو
ہوگا

دینِ
اسلام کے پیغام کو عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات مؤرخہ 16 مئی
2024ء بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضانِ جمالِ مصطفیٰ پلمنڈا
کھڑی شریف کشمیرسے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری،
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری، جامع مسجد میمن ، میمن نگر15/Aمیں رکن شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری اور جامع مسجد حسان مانگا منڈی لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
ایس پی انویسٹیگیشن گجرات مہر ریاض ناز اور ایس
ڈی پی او لالہ موسی چوہدری محمد اکرم آرائیں
سے ملاقات
.jpg)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے
نگران حاجی محمد عمران عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب پاکستان کا دورہ کیا
جہاں آپ نے ایس پی انویسٹیگیشن گجرات مہر ریاض ناز اور ایس ڈی پی او لالہ موسی چوہدری محمد اکرم آرائیں سے ملاقات کی
۔
ملاقات میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے
نگران حاجی محمد عمران عطاری نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعےدنیا بھر میں
ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔(پورٹ:محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات اراکین صوبہ
پنجاب)
فیصل آباد ڈویژن کی تحصیل کمالیہ میں اجتماعی
قربانی اور قربانی کی کھالوں کے گودام کے حوالے سے مشورہ

11مئی بروز ہفتہ فیصل آباد ڈویژن کی تحصیل کمالیہ میں ذمہ داران دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کے
گودام کے حوالے سے مشورہ ہوا جس میں
مدرستہ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے ناظمین کرام نے شرکت کی ۔
مشورے میں نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم
عطاری نےحاضرین کی اجتماعی قربانی کے
مقامات اور قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے اور گوادم کے متعلقہ تربیت فرماتے ہوئے ذمہ
داران کو 12 دینی کاموں میں عملی طورپر
شرکت کرنے کا ذہن دیا جبکہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی سمت فکس کی اور اہداف
طے کیےجس پر ناظمین صاحبان نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر نگران ٹوبہ ڈسٹرکٹ مشاورت اور نگران تحصیل مشاورت کمالیہ سمیت مختلف ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔(محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و
مدنی مذاکرہ)کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
فیصل آباد ڈویژن کی تحصیل سمندری میں اجتماعی
قربانی اور قربانی کی کھالوں کے گودام کے حوالے سے مشورہ
.jpg)
11مئی 2024ءبروز ہفتہ فیصل آباد ڈویژن کی تحصیل سمندری میں اجتماعی
قربانی اور قربانی کی کھالوں کے گودام کے حوالے سے مشورہ ہوا جس میں مدرستہ المدینہ
اور جامعۃ المدینہ کے ناظمین کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے
اجتماعی قربانی کے مقامات اور قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے اور گوادم کے متعلقہ
تربیت فرماتے ہوئے ذمہ داران کو 12 دینی
کاموں میں عملی طورپر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔جبکہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
سمت فکس کی اور اہداف طے کیےجس پر ناظمین صاحبان نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نگران فیصل آباد ڈسٹرکٹ مشاورت محمد
نعیم عطاری ،نگران تحصیل مشاورت اور مختلف ذمہ داران نے بھی شرکت
کی۔(محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و
مدنی مذاکرہ)کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)

راولپنڈی
پاکستان میں موجود سلسلہ نقشبندیہ کی عظیم صوفی خانقاہ عید گاہ شریف میں 8 مئی
2024ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری
کی رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔
اس دوران عید
گاہ شریف میں نگرانِ شوریٰ و اراکینِ شوریٰ کی حضرت پیر محمد نقیب الرحمٰن صاحب
اور محمد حسان حسیب الرحمٰن صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں نگرانِ شوریٰ نے مختلف
امور پر گفتگو کی۔بعدازاں نگرانِ شوریٰ نے اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی اور دعا و فاتحہ خوانی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)