پچھلے دنوں فیضان مدینہ  فیصل آباد میں ایک مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اراکین شوریٰ ،نگران مجالس ( شعبہ عطیات بکس، گهریلو صدقہ بکس، ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، شعبہ عشر، خود کفالت، جامعۃ المدینہ بوائز ، جامعۃ المدینہ گرلز، مدرسۃ المدینہ بوائز، مدرسۃ المدینہ گرلز ، امام مساجد، فیضان مدینہ شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں) سمیت جامعۃ المدینہ بوائز ، جامعۃ المدینہ گرلز، مدرسۃ المدینہ بوائز، مدرسۃ المدینہ گرلز کے پاکستان خود کفالت ذمہ دار ، امام مساجد فیضان مدینہ ،فنانس ڈیپارٹمنٹ حاجی مزمل عطاری اور شاہزیب عطاری نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران پاکستان مشاورت حاج محمد شاہد عطاری نےشعبے کی آمدن و اخراجات کی 4 ماہ جنوری تا اپریل 2025ء) کی کار کردگی، شعبے سے متعلق مسائل و تجاویز، آئندہ کے اقدامات، تقرری، موجود ہ کار کردگی، سابقہ کار کردگی، اد اروں (جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ وغیرہ) میں پینے کے پانی کے پلانٹ کی کرنٹ رپورٹ کے علاوہ کئی موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے نگران پاکستان مشاورت نے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازہ۔ اس دوران نگران شعبہ FGFR شفاعت عطاری نے ایف جی آر کی کار کردگی سے آگاہی فراہم کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)