دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ صدر لیاری ٹاؤن میں18 مئی2025ء بروز اتوار کو   احکام قربانی کورس منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول سمیت اسپیشل پرسنز نے شرکت کی ۔

کورس کے دوران دارالافتاء اہلسنت کے مفتی سعید عطاری مدنی نے قربانی کے احکام پر شرکا کی تربیت و رہنمائی کی اور اُن کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

کورس کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے کورس کے متعلق اپنے تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ اسپیشل پرسنز کراچی سٹی ذمہ دار محمد عمر عطاری ، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)