بہاولپور ڈویژن، پنجاب کے ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں 13 مئی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کے دوران صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری اور ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد بلال عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف بتائے۔

اسی طرح ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے قربانی کی کھالوں کے متعلق کلام کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے پیش کی اور نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ داران کی جانب سے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے گئے۔(رپورٹ:حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ، شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)