دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع 22 مئی 2025ء بروز جمعرات رات 8:00 بجے اسلام آباد کے علاقے G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں منعقد ہوگا۔

اس اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس بابرکت اجتماع میں تلاوتِ قرآن، نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، ذکرواذکار، رقت انگیز دعا اور صلوٰۃ و سلام جیسے سلسلے شامل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ لعل بخش کالونی ڈہرکی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈ گجرات میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، بلال مسجد چوک اعظم میں رکن شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی، جامع مسجد حنفیہ محمدیہ سوڈیوال لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، جامع مسجد ابو حنیفہ مرے کالج روڈ سیالکوٹ میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، فیضانِ غوث اعظم 1342-1344 London road Norbury Croydon SW16 4DG میں رکن شوریٰ عبدالوہاب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ Maudsley Street Bradford Bd3 9LE میں رکن شوریٰ حاجی محمد خالد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح کے عاشقانِ رسول سے اس اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔