لاڑکانہ شہباز
کالونی کی البرکت مسجد میں جامعۃ المدینہ بوائز نائٹ کا افتتاح
سندھ کے شہر لاڑکانہ کے علاقے
شہباز کالونی کی البرکت مسجد میں دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ بوائز(Night ) کا روح پرور افتتاحی پروگرام منعقد ہوا جس میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ آپ نے شرکا کو اپنے بچوں کو عالمِ
دین اور حافظِ قرآن بنانے کی ترغیب دیتے ہوئے خود بھی دینی تعلیم حاصل کرنے، نیک
اعمال اپنانے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے جڑنےکا ذہن دیا۔
پروگرام میں مجلسِ شوریٰ کے دیگر
اراکین حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور حاجی محمد ایاز عطاری بھی خصوصی طور پر
شریک ہوئے جبکہ ڈویژن نگران، شہر نگران، جامعۃ المدینہ کے ذمہ داران اور مقامی
اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔
اجتماع کے اختتام پر حاجی
محمد فاروق جیلانی عطاری نے خیروبرکت، دینی ترقی، اور استقامت فی الدین کے لئے خصوصی
دعا بھی فرمائی۔