دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں 27 رجب   المرجب کی رات 7 فروری 2024ء کو معراج النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

اسی سلسلے میں پنجاب کے شہر کامونکی ضلع گوجرانوالہ میں بھی اجتماع معراج کا اہتمام کیا گیا جس میں رکن مرکزی مجلس شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ”معراج البنی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ بیان کے بعد اجتماع میں آنے والے عاشقان رسول سے رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


پچھلے دنوں  خیبر ڈسٹرکٹ کی تحصیل لنڈی کوتل میں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کے سنگ بنیاد کے موقع پر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران و عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

صوبائی مشاورت کے نگران قاری اشفاق عطاری نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور بیان کیا جس میں اہل علاقہ کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نماز باجمات ادا کرکے مسجد کی آباد کاری میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پیر صاحب زادہ مولانا عدنان قادری نے بھی شرکت کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی تعریف کی۔(رپورٹ:دعوت اسلامی پشاور، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


27 رجب المرجب کی رات اللہ پاک کے آخری نبی محمد عربی صلی اللہ علیہ و سلم کے سر پر معراج شریف کا تاج سجایا گیا اور انہوں نے اپنی جاگتی آنکھوں سے لامکاں پر اللہ رب العزت کا دیدار کیا۔

اسی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام آج 7 فروری 2024ء بمطابق 27 رجب المرجب 1445ھ کی رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں ”اجتماعِ جشنِ معراج النبی صلی اللہ علیہ و سلمکا انعقاد کیا جائے گا جس میں ”تلاوتِ قراٰن“، ”نعت خوانی“، ”جلوس“، ”بیان“ اور ”لنگر“ کا اہتمام کیا جائے گا۔

معلومات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اجتماع کا آغاز بعد نمازِ عشا تقریباً 9 بجے کیا جائے گا اور نعت خوانی کے بعد امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ، جانشینِ امیرِ اہلسنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی اور نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری عاشقانِ رسول کی مختلف امور پر تربیت کریں گے اور مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول اپنے اپنے علاقے میں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ”اجتماعِ جشنِ معراج النبی صلی اللہ علیہ و سلممیں شرکت کر یں اور ڈھیروں ڈھیر ثواب حاصل کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2 فروری 2024ء  کو پتوکی کے اطراف گاؤں شیخم میں زیر تعمیر فیضانِ مدینہ پلاٹ کا نگران ڈسٹرکٹ مشاورت قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے نگران تحصیل مشاورت امتیاز عطاری، نگران سب تحصیل پتوکی علی رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ وزٹ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

دورانِ گفتگوحا جی محمد نعیم خان عطاری نے وہاں موجود ذمہ داران کو تعمیرات کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


تعمیر ی کاموں  کا جائزہ لینے کے ارادے سے نگران ڈسٹرکٹ مشاورت قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے نگران تحصیل مشاورت امتیاز عطاری، نگران سب تحصیل پتوکی علی رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پتوکی کے اطراف گاؤں ہنجرائے کلاں میں زیر تعمیر مدرسۃ المدینہ پلاٹ کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر حاجی محمد نعیم خان عطاری نے وہاں موجود ذمہ داران کو جلد تعمیرات مکمل کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


جامع مسجد فیضانِ امام حسین الرحمٰن سٹی پتوکی میں 2 فروری  2024ء کو 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں سب تحصیل پتوکی ، سب تحصیل حبیب آباد اور سب تحصیل سرائے مغل کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

نگران ڈسٹرکٹ مشاورت قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور اہداف بھی دیئے جس پر انہوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: علی ریاض عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دینی  کاموں میں مزید بہتری لانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ بہاولپور کے علاقے خانقاہ شریف میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ د اران نے شرکت کی ۔

نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں مزید اضافہ کرنے کے حوالے سے ذہن دیا نیز رمضان المبارک میں ڈونیشن جمع کرنے اور ایک ماہ کے اجتماعی اعتکاف کے حوالے سے اہداف دیئے۔(رپورٹ :احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دینِ اسلام کی تعلیمات کو منظم انداز میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج رات 01فروری2024ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ اجتماعات میں بیانات کے ساتھ ساتھ قرآنِ پاک کی تلاوت، نعت خوانی، ذکر و اذکاراور خصوصی طور پر دعا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج رات ہفتہ وار اجتماع میں بہزاد لکھنوی مسجد سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ، جامع مسجد فیض مدینہ کریلا اسٹاپ نارتھ کراچی میں رکن شوریٰ عبدالوہاب عطاری ، جامع مسجد فیضان اسلام خیابان سحر ڈیفنس فیز 7 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ،جامع مسجد حنفیہ میں قائد آباد ابراہیم حیدری ٹاؤن میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری ،فیضام مدینہ جوہر ٹاؤن نزد ایکسپو سینٹر لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری،فیضان مدینہ کاہنہ نو ،نزد ٹیلیفون ایکسچینج، فیروز پور روڈ،لاہور میں نگران پروفیشنلز فورم پاکستان محمد ثوبان عطاری، سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


فیصل آباد  کے علاقہ طاہر روڈ گلستان کالونی میں 21 جنوری 2024ء کو حاجی محمد ندیم عطاری کے گھرمیں شخصیات مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں مذہبی ،سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تاجران ، ذمہ داران دعوت اسلامی و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بھی شرکت کی اور سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگران پاکستان مشاورت نے شرکا ئے حلقہ کو دعوت اسلامی کےتحت ہونے والے دینی کاموں میں عملاً شرکت کرنے کی ترغیب دلائی نیز قرآن پاک پڑھنے اور اپنے بچوں کو حافظ قرآن بنانے کے بارے میں ذہن دیا ۔ساتھ ہی صراط الجنان ایپ کا تعارف بھی کروایا ۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعاکروائی اور ملاقات کی ۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شیخ طریقت  امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر 22 جنوری 2024ء کو فیضان مدینہ فیصل آباد میں گیارہویں شریف اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام و دیگر ذمہ داران و عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اجتماع کا آغاز تلاوت و نعت شریف سے ہوا ۔نعت خواں اسلامی بھائیوں نے حمد و نعت کے بعد پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃُ اللہِ علیہ کی منقبت بھی پڑھی ۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے ”پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی کی سیر ت “کے موضوع پر بیان فرمایا جس میں آپ کی نیکی کی دعوت اور دیگر دینی خدمات کے بارے میں بھی بتایا ۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے فاتحہ پڑھی اور پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی اور دیگر امت مسلمہ کے لئے ایصال ثواب کیا اور دعا کروائی۔ (رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21 جنوری  2024ء کو فیصل آباد کے علاقے احمدآباد میں حاجی اشتیاق عطاری کی والدہ کی وفات پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی ۔

دوران ملاقات نگران پاکستان نے حاجی اشتیاق عطاری سمیت دیگر لوحقین سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کرنے کی تلقین کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کروائی ۔ (رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


اللہ و رسول کے فضل وکرم اور فیضانِ اولیاء سے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی دنیابھر میں قرآن وسنت کا پیغام عام کرنے میں مصروف ہے۔دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مختلف دِینی کاموں کی اپڈیٹس عاشقانِ رسول تک پہنچانے کے لیے نئے نئے اِقدامات اپنائے جاتے ہیں،انہی میں سے ایک تنظیمی ویب سائٹ www.dawateislami.org بھی ہے۔

اس ویب سائٹ کو ٹیکنالوجی کےجدیدتقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خوبصورت انداز سے ڈیزائن کیاگیاہے۔اس ویب سائٹ پربالخصوص ذمہ دارانِ دعوت اسلامی کو اپڈیٹ رکھنے کے لیے مختلف موضوعات پر ڈیٹا اپ لوڈ کیا جاتاہے،آئیے!اس کی ایک جھلک ملاحظہ کیجئے۔

· دعوتِ اسلامی کاتنظیمی اسٹرکچر

· تنظیمی اپڈیٹس

· امیراہلسنت مولانا الیاس قادِری دامت برکاتہم العالیہ کا تعارف

· جانشینِ امیراہلسنت مولاناعبیدرضا عطاری مدنی کاتعارف

· دعوت اسلامی کی مرکز ی مجلس شوری کاتعارف

· تنظیمی تقسیم کاری

· پاکستان اور انٹرنیشنل افئیرز میں کام کرنے والے شعبہ جات کی معلومات

· تنظیم سے وابستہ افراد کی ذمہ داریوں کی تقسیم کاری اور ان کے کام کرنے کاانداز اورتربیت سے متعلق امیراہلسنت مولانا الیاس قادِری،نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری اوردیگر اراکینِ شوریٰ کی تنظیمی تربیتی ویڈیوز کو بھی اپ لوڈکیاگیا ہے۔

· اس ویب سائٹ کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس میں نگران پاکستان مشاورت ورکن شوری حاجی محمد شاہد عطاری نے جودعوت اسلامی کے ذمہ داران کومختلف اوقات میں 12دینی کام کورس کروائے ہیں،اس کی ویڈیوزاپ لوڈ ہیں۔

· مختلف تنظیمی ایونٹس جیسے رمضان اعتکاف،اجتماعی قربانی وچرم قربانی ،ہفتہ واراجتماعات،بڑی راتوں کے اجتماعات اورعطیات جمع کرنے سے متعلق ویڈیوز کواپلوڈکیاگیا ہے۔

· ویب سائٹ پر 12دینی کام کورس اردوزبان کے علاوہ تامل زبان (Tamil Language) میں بھی اپ لوڈہے۔

· UC نگران کورس،فیضان ِنماز کورس اورذیلی نگران کورس بھی اپلوڈ ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیےویب سائٹ وزٹ کیجئے ۔https://www.dawateislami.org/

پاکستان مشاورت آفس/13رجب شریف 1445ھ،25جنوری 2024ء