فیصل
آباد ڈویژن کے شہر کھڑیانوالہ کے علاقے 61چک بلوچنی میں ہفتہ وار اجتماع
29مارچ 2024ء بروز
جمعہ فیصل آباد ڈویژن کے شہر کھڑیانوالہ
کے علاقے 61چک بلوچنی میں دعوت اسلامی کے
تحت ہفتہ وار اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اس میں نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم
عطاری نے ” غزوہ بدر اور شانِ مولا علی کَرَّمَ اللہ تعالٰی وجہَہُ الکریم“ کے موضوع پر بیان کیا نیز بعد اجتماع اجتماع مجلس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں مختلف دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور اہداف طے کئے گئے۔ (
محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے جامع مسجد مدینہ، مسلم
ٹاؤن موڑ لاہور میں بعد نماز فجر بیان
فرمایا اور بیان کے بعد سمن آباد ٹاؤن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔
مدنی
مشورے میں ذمہ داران کو آخری عشرے کا اعتکاف کرنے اور شخصیات کو فیضان مدینہ جوہر
ٹاؤن لا کر دعائے افطار میں شرکت کروانے نیز مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔( کانٹینٹ:رمضا ن رضا عطاری)
رکن شوری ٰ مولانا عبدالحبیب عطاری کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے اجتماع کا انعقاد
جامع
مسجد فیضان مشکل کشاء گلشن اقبالB 13- نزد منگل بازار گراؤنڈ کراچی پاکستان
میں رکن شوری ٰ مولانا عبدالحبیب عطاری کی
والدہ کے ایصال ثواب کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل خانہ کے علاوہ مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع
کا آغاز تلاوت قرآن پاک و
نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہوا پھر رکن شوری مولانا
عبدالحبیب عطاری نے بیان کیا اور دوران بیان دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے اپنے ڈونیشن کے ذریعے تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں مفتی
محمد قاسم عطاری نے مرحومہ سمیت تمام امت مسلمہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی۔( کانٹینٹ:رمضا ن رضا عطاری)
شعبہ
تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامیہ یونیورسٹی
بہاولپور میں سالانہ افطار اجتماع کا انعقاد ہوا ۔اس اجتماع میں بڑی تعداد میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، فیکلٹی
ممبرز اور یونیورسٹی آفیشلز نے شرکت کی۔
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن عبد الوہاب عطاری نے”ماہِ رمضان المبارک کے فضائل و برکات“ کے موضوع پر بیان کیا نیز نیک
اعمال کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
٭بعدازاں رکن شوریٰ نے عہدیداران کے ہمراہ یونیورسٹی میں پودے بھی لگائے۔
٭واضح رہے کہ
! شعبہ تعلیم کے تحت روا ں سال 2024ء کے ماہ رمضان میں اب تک ملک بھر کے 600 سے
زائد تعلیمی اداروں میں استقبالِ رمضان اجتماعات اور افطار اجتماعات کا اہتمام
ہوچکا ہے۔(رپورٹ:رمضان
رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیرِ اہتمام اٹک سٹی میں 24 مارچ 2024ء کو چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر جی اے خان
(عبد الغفار
احمد)کے
گھر افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں ڈاکٹر سعید احمد ڈی ایچ او ، شہزاد ہاشمی جی ایم این سی ایچ ڈی ، انجینئر یاسر
ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ سمیت دیگر شخصیات کی شرکت ہوئی۔
افطار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ
عطاری نے ”ماہِ رمضان المبارک “ کی
مناسبت سے فضائل و واقعات بیان کئے جبکہ دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے
گفتگو بھی کی جس میں بالخصوص شجرکاری،ڈیجیٹل اپپ ،آئی ٹی میں خدمات اور افطار دسترخوان کے حوالے سے بھی بتایا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
گوجرانوالہ
کے مختلف علاقوں میں زمینداروں اورتاجران کے درمیان مدنی حلقے
بروزبدھ20مارچ
2024ء کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں(منڈیالہ تیگہ،چک ریحان،کھیون
کوٹ اورجبوکی)میں زمینداروں
اورتاجران کے درمیان مدنی حلقے لگائے گئے۔
مدنی
حلقوں میں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت مولاناخوشی
محمد عطاری مدنی نے زکوۃ وعشرکے متعلق
آگاہ دی اور انہیں رمضان المبارک میں آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کے
حوالے سے ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اپنی اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں افطار اجتماع ہوا جس میں ایگریکلچر
یونیورسٹی فیصل آباد کے مختلف ڈیپارٹمنٹ
سے تقریباً 52 اسٹوڈنٹس اور سینئر پروفیسرز( ڈاکٹر عاطف رانا،
ڈاکٹر فضیل عطاری اورحافظ اکمل عطاری) نے شرکت کی۔
شرکا نے فیضانِ مدینہ حاضر ہوکر مدنی چینل پر براہ ِ راست نشر ہونے والے مدنی مذاکرے و مناجات میں شرکت کی اور بعدنماز مغرب دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و
نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
سے ملاقات کی جس میں آپ نے مختلف مدنی پھولوں سے نوازا ۔
اس
موقع پر یونیورسٹی کے ہیڈ عثمان رضا عطاری
اور سید انس عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
پچھلے
دنوں فرنیچر مارکیٹ منظورکالونی میں مارکیٹ ذمہ دار عابد عطاری کے گھر مدنی حلقے
کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران واصف عطاری، ٹاؤن نگران عرفان ایوبی
اور یوسی نگران عامر عطاری نے شرکت کی۔
نگران ڈویژن مشاورت مولانا حاجی محمد رضا عطاری مدنی
نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں مولانا حاجی محمد
رضا عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مشتاق عطاری کے کارخانے کا وزٹ کیا اور وہاں اسلامی بھائی کو دینی کاموں کی ذمہ
داری دی نیز شورم ذمہ دار نثار عطاری سے دینی
کاموں پر مشاورت کی جس میں انہیں مارکیٹ میں مدنی حلقہ لگانےاور مدرسۃ المدینہ بالغان کے ساتھ رمضان ڈونیشن کا ہدف دیا۔ ساتھ ساتھ یوسی نگران حمزہ علی عطاری کو ان کی معاونت کرنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی سنتوں بھری تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 مارچ 2024ء بروز
ہفتہ فیصل آباد صدر کے علاقے سدھار میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں یوسی نگران و ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ جات کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
نگران ڈویژن مشاورت فیصل آباد حاجی
محمد سلیم عطاری اور نگران ڈسٹرکٹ مشاورت محمد نعیم عطاری نے مدنی
مشورہ لیا جس میں 12
دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور رمضان ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا نیز اچھی کارکردگی والوں کو
تحائف بھی دیئے۔
اس کے علاوہ رمضان المبارک میں بالخصوص
ہفتہ وار اجتماع کی تعداد کو بڑھانے اور آخری عشرے کا اعتکاف کر وانے کےحوالے سے اہداف بھی دیئے۔( محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع
و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 16مارچ 2024ء بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ فیصل آباد کی تحصیل جھمرہ میں میٹ اپ ہوا۔
نگران فیصل آباد ڈویژن مشاورت حاجی
محمد سلیم عطاری نے جھمرہ تحصیل مشاورت اور مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان سمیت ناظمین کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی مشورے میں نگران ڈویژن مشاورت نے ذمہ داران کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے اور رمضان المبارک میں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت مسجد میں رہ کر عبادات میں گزارنے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کو تحائف بھی پیش کئے
۔
اس موقع پر نگران ڈسٹرکٹ مشاورت فیصل آباد
محمد نعیم عطاری اور نگران تحصیل مشاورت جھمرہ غلام مرتضیٰ عطاری بھی ساتھ تھے۔( محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع
و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
15
مارچ2024ء بروز جمعہ فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے سلسلے میں مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی شریک ہوئے۔
نگران
ڈویژن مشاورت فیصل آبادحاجی محمد سلیم عطاری نے مدنی
مشورے میں رمضان عطیات جمع کرنے اور نیو
ڈونیشن سیل لگانےنیز جمعہ والے دن عصر تا مغرب رمضان المبارک میں ہونے والے ہفتہ وار اجتماع کو کامیاب بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
مزید رمضان المبارک میں ذمہ داران کو اپنا زیادہ سے زیادہ
وقت مسجد میں گزارنے کا ذہن بھی دیا۔ اس موقع پر نگران ڈسٹرکٹ مشاورت فیصل آباد محمد نعیم عطاری اور نگران تحصیل
مشاورت سمندری بھی موجود تھے۔( محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار
اجتماع و مدنی مذاکرہ فیصل آباد ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
دعوت
اسلامی کے تحت 14 مارچ 2024ء بروز
جمعرات جلال پور بھٹیاں حافظ آباد میں مسجد افتتاح
کے موقع پر اجتماع کا اہتمام کیا
گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت
کی۔
اس
موقع پر نگران تحصیل مشاوررت ڈاکٹر آصف رضا عطاری نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھ کر افتتاح کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مسجد کے فضائل بیان کرتے ہوئے انہیں مسجد کی آباد کاری میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: جواد حسن عطاری ڈسٹرکٹ کارکردگی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)