
فیصل آباد پنجاب کے علاقے مدینہ ٹاؤن میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ ہفتہ
وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے ذمہ داران کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی امین عطاری، صوبائی ذمہ داران اور
مختلف شعبہ جات (شعبہ قافلہ، شعبہ اصلاحِ اعمال، شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغان اور شعبہ مدنی کورسز) کے نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بیان کیا اور مختلف امور پر گفتگو
کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

ایجوکیشن
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 مئی 2025ء کو SUFFA University DHAکے مین
آڈیٹوریم میں ”یوتھ سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں کو حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم
کی سیرتِ طیبہ کو اپنا کرمعاشرے میں بہترین کردار ادا کرنے اور زندگی گزارنے کے لئے
رہنمائی فراہم کرنا تھا۔سیمینار میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور دیگر
عہدیداران شریک ہوئے۔
رکنِ
شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”The Perfect
Model & The Contemporary Youth“ کے موضوع پر گفتگو کی۔ رکنِ
شوریٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دوسرے مذاہب کے لوگوں کو سن کر متاثر ہونے
سے کہیں زیادہ بہتر ہے کہ ہم اپنے پیارے آقا کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات جان لیں اور آپ کی سیرت
پڑھ لیں۔ سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
کے مطالعے سے ہمیں اندازہ ہوجائے گا کہ
دین اسلام نے مسلمانوں کو زندگی گزارنے کے ایسے ایسے سنہری اصول مہیا کئے ہیں جو مکمل ضابطہ حیات ہے۔
سیمینار
میں نوجوانوں کو مثبت رویّے، اخلاقی
اقدار، اور جدید دور کے چیلنجز سے نمٹنے کے حوالے سے مفید نکات دیئے گئے۔
.jpg)
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے زیر اہتمام ساہیوال میں ”Youth
Talks “ کے عنوان سے
پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کی
مختلف یونیورسٹیز کے اسٹوڈنٹس، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے
والے پروفیشنلز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو رہنمائی،
حوصلہ افزائی اور عملی زندگی کے لئے تیاری فراہم کرنا تھا۔
پروگرام
میں ٹریننگ سیشن کے دوران ہیڈ آف شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے اپنی
زندگی کے تجربات، کامیابی کے راز اور
مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے طریقے شرکا کے ساتھ شیئر کئے جبکہ سامعین نے گفتگو میں گہری دلچسپی لی اور انہیں
خوب سراہا۔
مرکزی جامعۃ المدینہ نارووال میں پُروقار تقریبِ تقسیم
انعامات، رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری کا ایمان افروز بیان

نارووال شہر کے قلب میں واقع مرکزی جامعۃ المدینہ
فیضان مدینہ میں ایک انتہائی پُروقار اور روح پرور تقریبِ تقسیم انعامات کا انعقاد
کیا گیا جس نے علم کی روشنی اور دینی ماحول کی خوشبو سے پورے علاقے کو معطر کردیا۔
فیضانِ مدینہ کا وسیع و عریض ہال مقامی علمائے کرام، معزز سرپرست عاشقانِ رسول،
جامعۃ المدینہ کے جید اساتذہ کرام اور بڑی تعداد میں پرجوش طلباء سے بھرا ہوا تھا۔اس
بابرکت تقریب کا مقصد جامعۃ المدینہ کے ہونہار طلباء کی علمی ، اخلاقی اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں نمایاں
کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ تقریب کی سب سے اہم
خصوصیت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری کا خصوصی اور ایمان
افروز بیان تھا۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ
مقبول ﷺ سے کیا گیاجس نے حاضرین کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ کی شمع مزید روشن کردی۔ تلاوت
و نعت کے بعد تقریب کے مہمانِ خصوصی رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے اپنے جامع اور
پُرمغز بیان میں قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ وہ نہ صرف دینی علوم میں مہارت حاصل
کریں بلکہ اپنے اخلاق و کردار سے معاشرے میں ایک بہترین مثال قائم کریں۔ حاجی اظہر
عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت چلنے والے جامعات المدینہ کے عالمی کردار اور معاشرے
کی اصلاح میں ان کی خدمات کو بھی اجاگر کیا۔ ان کے بیان نے حاضرین میں ایک نیا جوش
اور ولولہ پیدا کیا اور انہیں دین کی خدمت کے لیے مزید متحرک ہونے کا عزم دیا۔
بیان کے بعد نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے، بہترین حاضری کا
ریکارڈ رکھنے والے اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں میں اول آنے والے طلباء میں خصوصی
انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ اساتذہ کرام نے طلباء کی محنت اور لگن کی تعریف
کرتے ہوئے انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کی دعا دی۔
نارووال میں منعقدہ یہ عظیم الشان تقریبِ تقسیم
انعامات نہ صرف طلباء کی حوصلہ افزائی کا باعث بنی بلکہ اس نے علاقے میں دینی تعلیم
کی اہمیت اور فیضانِ مدینہ کے مثبت کردار کو بھی مزید اُجاگر کیا۔ تقریب کے اختتام
پر ملک و قوم کی سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد اور دعوتِ اسلامی کی مزید ترقی و ترویج
کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ (رپورٹ: محمدعمر
فیاض مدنی)
ڈھرکی، سندھ کے علاقے عباس ٹاؤن میں ”جامع مسجد
فیضانِ علی مشکل کشاء“کا افتتاح

دعوتِ اسلامی لوگوں کی اصلاح کرنے کے ساتھ ساتھ
انہیں پنج وقتہ نماز کا پابند بنانے اور سنتِ رسول کا عامل بنانے والی عالمی سطح
کی دینی تحریک ہے جس کے تحت مختلف انداز میں خدمتِ دین کا کام کیا جارہا ہے۔
الحمد للہ عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈھرکی، سندھ کے علاقے عباس ٹاؤن میں 22 مئی 2025ء کو ایک شاندار مسجد بنام ”جامع مسجد فیضانِ
علی مشکل کشاء“کا افتتاح کیا گیا ۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں قرب
و جوار کے عاشقانِ رسول، ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اور طلبۂ کرام سمیت مختلف شعبہ
ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تلاوت و نعت سے تقریب کا آغاز کرنے کے بعد مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری کا سنتوں بھرا بیان ہوا جس میں انہوں نے
حاضرین کو دینِ اسلام کی خدمت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
کا ذہن دیا۔
آخر میں دعا و صلوٰۃ و سلام پر تقریب کا اختتام
ہوا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول نے رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سے ملاقات بھی
کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آج اسلام آباد سے مدنی چینل پر نشر ہونے والےہفتہ
وار اجتماع میں حاجی وقار المدینہ بیان فرمائیں گے

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع 22 مئی 2025ء بروز جمعرات رات
8:00 بجے اسلام آباد کے علاقے G-11 میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں منعقد ہوگا۔
اس
اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس
بابرکت اجتماع میں تلاوتِ قرآن، نعتِ رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم،
ذکرواذکار، رقت انگیز دعا اور صلوٰۃ و
سلام جیسے سلسلے شامل ہوں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ لعل بخش کالونی ڈہرکی میں رکن شوریٰ حاجی محمد
علی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں رکن شوریٰ حاجی
فاروق جیلانی عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ جہانگیر روڈ گجرات میں رکن
شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، بلال مسجد چوک اعظم میں رکن شوریٰ حاجی
عقیل عطاری مدنی، جامع مسجد حنفیہ
محمدیہ سوڈیوال لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری، جامع مسجد ابو حنیفہ
مرے کالج روڈ سیالکوٹ میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، فیضانِ غوث اعظم
1342-1344 London road Norbury Croydon SW16
4DG میں رکن شوریٰ عبدالوہاب عطاری، مدنی
مرکز فیضان مدینہ Maudsley
Street Bradford Bd3 9LE میں رکن شوریٰ حاجی محمد خالد عطاری
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اسلام
آباد اور گرد و نواح کے عاشقانِ رسول سے اس اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔

شعبہ خدام المساجد والمدارس المدینہ (دعوتِ اسلامی) کے تحت صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد کے علاقے نورانی بستی،
مصطفیٰ پارک کے قریب جامعۃ المدینہ بوائز کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر
ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف
شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات، مقامی عاشقانِ رسول اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اجتماع میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد ایاز عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنے بچوں کو دینی
تعلیم دلوانے اور انہیں عالم و حافظ بنانے کی ترغیب دی۔ انہوں نے اس بات کی ترغیب
دلائی کہ اسلامی تعلیمات ہی ایک روشن
مستقبل کی ضمانت ہیں اور والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی علوم سے آراستہ
کریں۔
اپنے بیان میں رکنِ شوریٰ نے نہ صرف بچوں کی
تعلیم بلکہ خود والدین کو بھی دینی ماحول سے وابستہ رہنے، علم دین سیکھنے، نیکی کے
کاموں میں حصہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں میں بھرپور تعاون کی
دعوت دی۔
اجتماع کے اختتام پر صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا اور
رکنِ شوریٰ نے خصوصی دعا فرمائی۔ بعد ازاں حاجی محمد ایاز عطاری نے دیگر ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کے ہمراہ جامعۃ المدینہ بوائز کی عمارت کا دورہ بھی کیا۔
نوشہرو فیروز میں
جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح ، دینی تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم

دعوتِ اسلامی کے شعبہ خدام
المساجد و المدارس المدینہ کے تحت صوبہ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں جامعۃ المدینہ
گرلز کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس پُر مسرت موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقائی معزز
شخصیات، تاجران، عاشقانِ رسول اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
افتتاحی تقریب میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن، حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری نے سنتوں بھرے بیان سے شرکا کے
دلوں کو منور کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے
ہوئے والدین کو ترغیب دی کہ وہ اپنی بچیوں کو دینی تعلیم دلوانے میں دلچسپی لیں۔
انہوں نے کہا کہ دینی تعلیم نہ صرف فرد کی اصلاح کا ذریعہ بنتی ہے بلکہ ایک صالح
معاشرے کی بنیاد بھی فراہم کرتی ہے۔
حاجی فاروق جیلانی عطاری نے
شرکا کو خود بھی علم دین حاصل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے
کا ذہن دیا۔ اجتماع کے اختتام پر انہوں نے خصوصی دعا بھی کروائی جس کے بعد انہوں
نے جامعۃ المدینہ گرلز کی عمارت کا وزٹ کیا اور دوران تعلیم دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
لاڑکانہ شہباز
کالونی کی البرکت مسجد میں جامعۃ المدینہ بوائز نائٹ کا افتتاح

سندھ کے شہر لاڑکانہ کے علاقے
شہباز کالونی کی البرکت مسجد میں دعوتِ اسلامی کے تحت جامعۃ المدینہ بوائز(Night ) کا روح پرور افتتاحی پروگرام منعقد ہوا جس میں عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ آپ نے شرکا کو اپنے بچوں کو عالمِ
دین اور حافظِ قرآن بنانے کی ترغیب دیتے ہوئے خود بھی دینی تعلیم حاصل کرنے، نیک
اعمال اپنانے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے جڑنےکا ذہن دیا۔
پروگرام میں مجلسِ شوریٰ کے دیگر
اراکین حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری اور حاجی محمد ایاز عطاری بھی خصوصی طور پر
شریک ہوئے جبکہ ڈویژن نگران، شہر نگران، جامعۃ المدینہ کے ذمہ داران اور مقامی
اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔
اجتماع کے اختتام پر حاجی
محمد فاروق جیلانی عطاری نے خیروبرکت، دینی ترقی، اور استقامت فی الدین کے لئے خصوصی
دعا بھی فرمائی۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ صدر لیاری
ٹاؤن میں18 مئی2025ء بروز اتوار کو احکام
قربانی کورس منعقد ہوا جس میں مقامی عاشقان رسول سمیت اسپیشل پرسنز نے شرکت کی ۔
کورس کے دوران دارالافتاء اہلسنت کے مفتی سعید
عطاری مدنی نے قربانی کے احکام پر شرکا کی تربیت و رہنمائی کی اور اُن کی جانب سے
ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
کورس کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے کورس کے
متعلق اپنے تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ اسپیشل پرسنز کراچی سٹی ذمہ دار محمد عمر عطاری
، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
فیضان مدینہ
فیصل آباد میں اراکین شوریٰ ، نگران مجالس اور پاکستان خود کفالت ذمہ دار کا مشورہ
.jpg)
پچھلے دنوں فیضان مدینہ فیصل آباد میں ایک مدنی مشورے کا انعقاد ہوا
جس میں اراکین شوریٰ ،نگران مجالس (
شعبہ عطیات بکس، گهریلو صدقہ بکس، ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ، شعبہ عشر، خود کفالت،
جامعۃ المدینہ بوائز ، جامعۃ المدینہ گرلز، مدرسۃ المدینہ بوائز، مدرسۃ المدینہ
گرلز ، امام مساجد، فیضان مدینہ شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں) سمیت
جامعۃ المدینہ بوائز ، جامعۃ المدینہ گرلز، مدرسۃ المدینہ بوائز، مدرسۃ المدینہ گرلز
کے پاکستان خود کفالت ذمہ دار ، امام
مساجد فیضان مدینہ ،فنانس ڈیپارٹمنٹ حاجی مزمل عطاری اور شاہزیب عطاری نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں نگران پاکستان مشاورت حاج محمد شاہد عطاری نےشعبے کی آمدن و اخراجات کی 4 ماہ جنوری تا اپریل
2025ء) کی کار کردگی، شعبے سے متعلق مسائل و تجاویز، آئندہ کے اقدامات، تقرری، موجود ہ کار کردگی، سابقہ کار کردگی، اد اروں (جامعۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ وغیرہ) میں پینے کے پانی کے پلانٹ کی کرنٹ رپورٹ کے
علاوہ کئی موضوعات پر گفتگو کرتے
ہوئے نگران پاکستان مشاورت نے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازہ۔
اس دوران نگران شعبہ FGFR
شفاعت عطاری نے ایف جی آر کی کار کردگی سے آگاہی فراہم کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
جامع مسجد فیضان قرآن، شرف آباد میں پروفیشنلز
تاجران کے لیے ٹریننگ سیشن

16
مئی 2025ء کو جامع مسجد فیضان قرآن، شرف آباد، شہیدِ ملت روڈ کراچی میں شعبہ
پروفیشنلز فورم (دعوتِ
اسلامی) ایک اہم ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس
میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز اور تاجران نے شرکت کی۔
نگران
شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے ”Secrets
of Universe“ کے موضوع پر بیان کیا۔ ٹریننگ سیشن
میں کاروباری ترقی، مارکیٹنگ، مالیاتی نظم و نسق اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر
گفتگوکی گئی۔