.jpg)
مری
بار ایسوسی ایشن پنجاب میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاکے تحت محفل نعت
کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں وکلا، ججز، بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر، اور آصف اقبال
عباسی ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور ہماری
زندگی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ انہوں نے شرکا کو نیک اعمال کرنے، جھوٹ
سے بچنے، مظلوم کی خیرخواہی کرنے اور ظالم کا ساتھ نہ دینے جیسی اہم اسلامی اقدار
اپنانے کی تلقین کی۔
محفل
کے اختتام پر حاجی محمد اظہر عطاری نے خصوصی دعا کروائی جس میں امتِ مسلمہ کی
فلاح، ملک و قوم کی سلامتی اور تمام حاضرین کی دنیا و آخرت کی بھلائی کے لئے دعائیں
کی گئیں۔
.jpg)
دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری نے گزشتہ دنوں میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر
ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایک خوشگوار اور باہمی تعاون کے جذبے کے تحت
منعقد ہوئی۔
ملاقات
کے دوران دعوتِ اسلامی کی دینی، سماجی اور فلاحی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حاجی یعفور رضا عطاری نے گورنر پنجاب کو دعوت اسلامی کے تحت جاری بین الاقوامی سطح
کے منصوبہ جات، بالخصوص تعلیم، اصلاحِ معاشرہ، اور فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔
گورنر
پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے فلاحی
و تعلیمی منصوبوں میں دلچسپی ظاہر کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
یہ
ملاقات باہمی ہم آہنگی اور معاشرتی بہتری کے لئے مثبت پیش رفت ثابت ہوئی جسے دونوں
جانب سے خوش آئند قرار دیا گیا۔

بہاولپور ڈویژن، پنجاب کے ڈسٹرکٹ بہاولنگر میں
13 مئی 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران صوبائی ذمہ دار محمد فہیم
عطاری اور ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد بلال عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے دینی
کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف بتائے۔
ملیر
لیاقت مارکیٹ کراچی میں قائم طیبہ رحمت مسجد میں ”قربانی کورس“ کا اہتمام
.jpg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز اور رابطہ برائے تاجران کے تحت 12 مئی 2025ءبروز پیر ملیر لیاقت مارکیٹ کراچی میں قائم طیبہ رحمت مسجد میں قربانی
کورس کروایا گیا جس میں تاجران سمیت دیگر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
کورس
کے دوران دارالافتاء اہلسنت کے مفتی سجاد مدنی نے قربانی کے احکام پر شرکا کی تربیت
و رہنمائی کی اور اُن کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
کورس
کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے کورس کے متعلق اپنے تأثرات دیتے ہوئے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد حاشر عطاری مدنی، شعبہ مدنی کورسز
ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
نگران
مجلس،صوبائی ذمہ داران اور ذیلی شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
.jpg)
پچھلے
دنوں رکن شوری ابو ماجد محمد شاہد عطاری نے نگران مجلس،صوبائی ذمہ داران اور ذیلی شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ فرمایا جس میں حاضرین کومرکزی مجلس شوری کے مدنی پھول پڑھنے کا ذہن دیتے
ہوئے نگران کےساتھ ماہانہ مدنی مشورہ کرنےاورکروانے کی کارکردگی لی جبکہ آئندہ کے اہداف دیئے۔
اس موقع پر رکن شوری نے مختلف کارکردگی کے حوالے
سے بات کرتے ہوئے شعبہ مدرسۃ المدینہ
بالغات ، گلی گلی مدرسۃالمدینہ اور قرآن ٹیچر ٹریننگ کورس کی کارکردگی کا جائزہ لیا
جبکہ شعبہ جات کے کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ہدف دیا۔(
کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)

عازمینِ حج (2025ء) کے اعزاز میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27
اپریل 2025ء بمطابق 29 شوال المکرم 1446ھ کی
شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ”محفلِ مدینہ“ کا انعقاد کیا
گیا۔
اس”محفلِ مدینہ“ میں امیرِ اہلِ سنت بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار
قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی بیرونِ ملک
سے بذریعہ انٹرنیٹ خصوصی شرکت ہوئی جبکہ خلیفۂ امیرِ اہلِ سنت مولانا حاجی عبید
رضا عطاری مدنی اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین سمیت دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود
تھے۔
محفل کا باقاعدہ آغاز بعد نمازِ عشا تقریباً
9:30 پر تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا اور مدنی
چینل کے معروف ثناخواں حضرات نے نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ ساتھ مدینے شریف کے متعلق کلام سنا کر حاضرین و
ناظرین کے دلوں کو عشقِ رسول سے منور کیا۔
کنزالمدارس بورڈ کے تحت پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز
میں 02 مئی کو اسلام آباد میں تقریب منعقد
ہوگی

دعوتِ اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس بورڈ کے زیرِ اہتمام ہونے والے
امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں 02 مئی 2025ء کو Award Distribution Ceremony كا انعقاد كيا جارہا ہے۔یہ تقریب اسلام آباد
میں قائم جناح کنوینشن سینٹر،کلب روڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ تقریب کا آغاز رات نو بجے ہوگا جس میں پوزیشن
ہولڈر طلبہ جناح کنوینشن سینٹر میں خود آکر جبکہ طالبات کے گھر میں سے کوئی اسلامی
بھائی تقریب میں آکر اعزازی شیلڈ اور تحائف
حاصل کریں گے۔
تقریب میں میزبانی
کے فرائض دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری انجام دیں گےجبکہ شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری تقریب میں خصوصی
بیان فرمائیں گے اور پوزیشن ہولڈرز کو
انعامات و اعزازی شیلڈز پیش کریں گے۔
اس موقع پر
کنزالمدارس بورڈ کے صدر و رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید مدنی اور رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری سمیت سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات بھی موجود ہوں
گی۔
واضح رہے کہ اس
تقریب میں پچھلے دو تعلیمی سالوں 2023-24 اور
2024-25 کے
پوزیشن ہولڈرز کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دیئے جائیں گے۔
اسلام آباد و راولپنڈی اور گرود و نواح کے عاشقانِ رسول سے اس تقریب میں شرکت کی
درخواست ہے۔
موجودہ ملکی حالات کے پیشِ نظر مینارِ پاکستان اور
میرپور کشمیر میں ہونیوالا اجتماع ملتوی
کردیا گیا

تفصیلات کے مطابق ملکِ پاکستان کے موجودہ حالات
کے پیشِ نظر 30 اپریل کو قائد ِاعظم اسٹیڈیم اور یکم
مئی کو مینارِ پاکستان میں ہونے والے عظیم الشان اجتماعات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نےایک آڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے پیشِ نظر مینارِ پاکستان اور
میرپور کشمیر میں ہونیوالا اجتماع ملتوی
کردیا ہے۔ اس کے علاوہ مدنی مرکز لاہور
میں ہونے والا پاکستان سطح کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی ملتوی کردیا ہے ۔ انہوں
نے شعبے کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے کہ تمام شعبہ ذمہ داران اپنے شعبے کا شیڈول
بنالیں۔ اسی طرح پنجاب کے ذمہ داران جن کا میرپور میں مشورہ ہونا تھا وہ وہاں کا سفر نہ کریں بلکہ مشورے کے بعد پنجاب
کا ہی شیڈول بنالیں۔
قائد اعظم اسٹیڈیم میر پور کشمیر میں 30 اپریل کو اجتماع منعقد ہوگا، نگرانِ شوریٰ خصوصی
بیان فرمائیں گے

دعوتِ اسلامی کی جانب سے 30 اپریل
2025ء کو میر پور کشمیرمیں قائم قائد اعظم اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا جارہا
ہے۔ اجتماع ِ پاک میں خصوصی بیان کے لئے کراچی سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی تشریف
لارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اجتما ع کا آغاز رات 09 بجے
تلاو ت و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا جس کے بعد تقریباً 09:30 PMپر نگرانِ
شوریٰ کے بیان کا آغاز ہوگا۔ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر بھی کیا جائے
گا۔
قرب و جوار کے تمام ہی عاشقانِ رسول سے گزارش ہے
کہ اس اجتماعِ پاک میں ضرور بالضرور شرکت فرمائیں۔
یکم مئی کو دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع ”مینار
پاکستان“ لاہور میں منعقد ہوگا

لاہور
میں ہونے جارہا ہے دعوتِ اسلامی کاعظیم الشان
ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع جو یکم مئی بروز جمعرات رات 9:00 بجے ”مینار
پاکستان“ میں منعقد ہوگا۔
اس
اجتماع میں ہر دل عزیز شخصیت، مبلغ اسلام، مرکزی مجلس شوریٰ (دعوتِ
اسلامی)
کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
مینار
پاکستان میں منعقد ہونے والے اجتماع میں تلاوت و نعت، بیان، تصورِ مدینہ، رقت
انگیز دعا اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوگا جو کہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا
جائے گا۔
لاہور
اور گِرد و نواح کے عاشقانِ رسول سے اجتماع پاک
میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

فیصل آباد پنجاب میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں پچھلے دنوں فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں نگرانِ ڈویژن، نگرانِ ڈسٹرکٹ، نگرانِ تحصیل، نگرانِ سب تحصیل، نگرانِ فیصل
آباد سٹی، فیصل آباد کے ٹاؤن، سب ٹاؤن نگران اور ڈویژن سطح کے شعبہ ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے مختلف امور پر اُن کی ذہن سازی کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مشاورت نے جن موضوعات
پر کلام کیا اُن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

مسلمانوں
کا قبلہ ٔاول بیت المقدس اور اس وطن کے باسی اس وقت سخت کرب و آزمائش میں مبتلا
ہیں جن پر آئے دن طرح طرح کے ظلم ڈھائے جارہے ہیں ۔ اس مقدس سرزمین پر اب تک بزرگ،
بچے اور مرد و خواتین سمیت ہزاروں شہید ہوچکے ہیں جبکہ لاکھوں جانیں زخمی اور بے
یارو مدد گار ہیں۔
مصیبت
کی اس گھڑی میں عالم اسلام کی عالمگیر تحریک دعوت ِاسلامی بھی ان کے درمیان فلاح و
امداد کا کام کررہی ہے، جہاں دنیا بھر سے
فرزندانِ اسلام اُن مظلوم فلسطینیوں کے لئے دعائیں کررہے ہیں وہیں مسلمانوں سے ہمدردی رکھنی والی عظیم شخصیت شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا ایک ویڈیو کلپ بھی اِس وقت سوشل
میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس
میں وہ بارگاہِ
ربُّ العزت میں غزہ و فلسطین والوں کے لئےاپنے رب عزو جلّ سے دعائیں
اور ان کی غیبی امداد کے لئے اللہ پاک کے
حضور التجائیں کرتے نظر آرہے ہیں۔
اس
ویڈیو کلپ کو لاکھوں لوگوں نے اپنے سوشل
میڈیا اکاؤنٹس سے شیئر کیا ہے اور آمین کہتے ہوئے فلسطینی بھائیوں بہنوں کے لئے
اپنے نیک جذبات کا اظہار کیا ہے۔
دعائے امیر اہلسنت
یا
اللہ پاک! پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
کا صدقہ قبلۂ اول کی حفاظت فرما اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی غیب سے مدد
فرما۔
یا
اللہ پاک! یہ ظلم و اِستمداد کی آندھیاں بند
ہوجا ئیں ،مظلوم مسلمان سُکھ کا سانس لیں،
اے
اللہ پاک! جو شہید ہوئےغریق رحمت ہوں، بے
حساب بخشے جائیں، اُن کے سوگواروں کو صبر جمیل ملے،
جو زخمی ہیں وہ رُوبصحت ہوں، در در کی ٹھوکروں سے بچ جائیں، جن کے
مکانات منہدم ہوگئے، اے اللہ پاک ان کو ان کا نعم البدل ملے، اعلیٰ مکان ملے،
یااللہ پاک!!!رحمت کی نظر!!! رحمت کی نظر!!! رحمت کی نظر !!!
مولائے
کریم! پیارے حبیب کا واسطہ ، اے اللہ پاک!
صحابہ و اہل بیت کا واسطہ ، ہر نبی کا واسطہ، تیرے ہر ولی کا واسطہ! فلسطین کےمظلوم مسلمانوں کی غیب سے امداد
فرما ۔ اٰمین بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ واٰلہٖ و
سلم