مدنی
چینل میں سب سے زیادہ پذیرائی حاصل کرنا
والے کوئز پروگرام ”ذہنی آزمائش“ کے سیزن 17 کےلئے پاکستان کے مختلف شہروں میں آڈیشن کا سلسلہ شروع ہونے
جارہا ہے اس آڈیشن میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ذہنی آزمائش
پروگرام کی ٹیمیں آڈیشن میں آنے والے عاشقان رسول سے سوالات کریں گی دُرست جواب دینےاور
کامیاب ہونے والے افراد کو کوئز پروگرام میں شرکت کےلئے سلیکٹ کیا جائے گا۔
08
اگست 2025ء سے تقریباً 23 شہروں میں شروع ہونے والے آڈیشن برائے کوئز پروگرام کی تیاری
زور شور سے جاری ہیں۔ ذہنی آزمائش یعنی کوئز پروگرام مدنی چینل کے ناظرین میں علمی شعور بیدار کرتا ہے، ناظرین اس پروگرام کے ذریعے اسلامی علوم میں دلچسپی لیتے
ہیں۔ اس پروگرام میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ
اور سنسنی خیز علمی مقابلے دیکھنے کو ملتے ہیں ہر ٹیم ذہنی زور آزمائی کرتی ہوئی دیکھائی
دیتی ہے۔ اس پروگرام کے گزشتہ 16 سیزن نشر
ہوچکے ہیں لیکن ہر نئے سیزن کا آغاز ایک نئے انداز میں نئے جذبے کے ساتھ شروع ہوتا ہے ۔ کوئز پروگرام کے سیزن 17 کی آڈیشن کی تمام تفصیلات دے دی گئیں
ہیں ۔آپ بھی اپنی علمی صلاحیتوں کا جائزہ لینے کےلئے آڈیشن میں ضرور شامل ہوں اور
علمی استعداد کو جانیئے۔
واضح
رہے کہ اس پروگرام میں ہر فیلڈ مثلاً اسکول، کالج یا دیگر تعلیمی اداروں کے
اسٹوڈنٹس، تاجر حضرات یا کسی بھی شعبے سے وابستہ افراد ذہنی آزمائش میں آڈیشن کے
ذریعے شرکت کرسکتے ہیں جبکہ اس میں شامل ہونے کے لئے عمر کی حد 18 سال ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ کراچی سمیت چند شہروں کے
آڈیشن کا شیڈول ابھی جاری نہیں ہوا ہے، شیڈول جاری ہونے کی صورت میں مدنی
چینل اور سوشل میڈیا آفیشل پیجز پر جلد اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔
آڈیشن کی تاریخ مع مقامات:
اگست2025ء |
مقام |
اگست
2025ء |
مقام |
08 |
حیدر آباد |
19 |
فیصل آباد |
09 |
گھوٹکی |
20 |
گوجرانوالہ |
10 |
شکار پور |
21 |
وار برٹن |
11 |
اوستہ محمد |
22 |
پنڈی بھٹیاں |
12 |
بہاولپور |
23 |
لالہ موسٰی |
13 |
خانیوال |
24 |
منڈی بہاؤالدین
(سرلے کلاں) |
14 |
چشتیاں |
25 |
سیال شریف |
15 |
ملتان |
26 |
اسلام آباد |
16 |
قصور |
27 |
پشاور |
17 |
لاہور |
28 |
مینگورہ سوات |
18 |
چھانگا مانگا |
29 |
میر پور کشمیر |
30 |
نیلم کشمیر |