فیضانِ مدینہ کراچی:آج رات مدنی مذاکرہ ہوگا،
مدنی چینل پر لائیو نشر بھی ہوگا
فیضانِ مدینہ کراچی:آج رات مدنی مذاکرہ ہوگا،
مدنی چینل پر لائیو نشر بھی ہوگا
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک ہفتہ وار
مدنی مذاکرہ بھی ہے۔ مدنی مذاکرہ دراصل ایک علمی نشست ہے جس میں شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہعاشقانِ رسول
کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات عطا فرماتے ہیں۔ یہ سوالات مختلف موضوعات
پر ہوتے ہیں۔
یہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ہر ہفتے کی رات کو
مرکزی طور پر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوتا ہے جس
میں کراچی بھر و اطراف سے اسلامی بھائی
آکر شرکت کرتے ہیں جبکہ کراچی سمیت
ملک و بیرونِ ملک کے مختلف مقامات پر بھی اسلامی
بھائی جمع ہوکر مدنی مذاکرہ دیکھتے سنتے ہیں۔ مدنی مذاکرے میں شرکت کے لئے مختلف
علاقوں سے باقاعدہ گاڑیاں چلانے کا اہتمام بھی ہوتا ہے۔
ہر ہفتے کی طرح آج رات کو بھی مدنی مذاکرےکا
سلسلہ ہوگا جس کا آغاز ساڑھے نوبجے تلاوت و نعت سے ہوگا۔ بعد ازاں ولی کامل ،
سنتوں کے عامل امیر اہل سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے قیمتی ملفوظات
سے شرکا کو فیضیاب فرمائیں گے۔
یہ مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہِ راست (Live) نشر بھی کیا جائے گا۔
14مئی2024ءبروزمنگل راولپنڈی سٹی ٹاؤن فیضان
عشق رسول مسجد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
شعبہ ذمہ داران اور یوسی سمیت وارڈ نگران نے شرکت کی۔ سٹی نگران محمد حماد قریشی عطاری اور ٹاؤن نگران محمددانش
مدنی نے حاضرین کی ہفتہ وار اجتماع کے
حوالے سے تربیت کی اور 17.18.19مئی کو یوم
مدنی قافلہ منانے کا ذہن دیتے ہوئے
اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کےاہداف دیئے۔ (رپورٹ : محمد بلال ڈویژن ذمہ دار شعبہ اوراق مقدسہ،کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
آج رات کشمیر میں ہونے والے اجتماع میں حاجی اظہر عطاری بیان فرمائیں گے، اجتماع مدنی چینل پر لائیو
ہوگا
دینِ
اسلام کے پیغام کو عام کرنے والی عاشقانِ
رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج بروز جمعرات مؤرخہ 16 مئی
2024ء بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا
جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضانِ جمالِ مصطفیٰ پلمنڈا
کھڑی شریف کشمیرسے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری،
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفنڈی ٹاؤن حیدر آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد
شاہد عطاری، جامع مسجد میمن ، میمن نگر15/Aمیں رکن شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری اور جامع مسجد حسان مانگا منڈی لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
ایس پی انویسٹیگیشن گجرات مہر ریاض ناز اور ایس
ڈی پی او لالہ موسی چوہدری محمد اکرم آرائیں
سے ملاقات
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے
نگران حاجی محمد عمران عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب پاکستان کا دورہ کیا
جہاں آپ نے ایس پی انویسٹیگیشن گجرات مہر ریاض ناز اور ایس ڈی پی او لالہ موسی چوہدری محمد اکرم آرائیں سے ملاقات کی
۔
ملاقات میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے
نگران حاجی محمد عمران عطاری نے دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعےدنیا بھر میں
ہونے والے دینی اور فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔(پورٹ:محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات اراکین صوبہ
پنجاب)
فیصل آباد ڈویژن کی تحصیل کمالیہ میں اجتماعی
قربانی اور قربانی کی کھالوں کے گودام کے حوالے سے مشورہ
11مئی بروز ہفتہ فیصل آباد ڈویژن کی تحصیل کمالیہ میں ذمہ داران دعوت اسلامی کے ساتھ اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالوں کے
گودام کے حوالے سے مشورہ ہوا جس میں
مدرستہ المدینہ اور جامعۃ المدینہ کے ناظمین کرام نے شرکت کی ۔
مشورے میں نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم
عطاری نےحاضرین کی اجتماعی قربانی کے
مقامات اور قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے اور گوادم کے متعلقہ تربیت فرماتے ہوئے ذمہ
داران کو 12 دینی کاموں میں عملی طورپر
شرکت کرنے کا ذہن دیا جبکہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی سمت فکس کی اور اہداف
طے کیےجس پر ناظمین صاحبان نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر نگران ٹوبہ ڈسٹرکٹ مشاورت اور نگران تحصیل مشاورت کمالیہ سمیت مختلف ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔(محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و
مدنی مذاکرہ)کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
فیصل آباد ڈویژن کی تحصیل سمندری میں اجتماعی
قربانی اور قربانی کی کھالوں کے گودام کے حوالے سے مشورہ
11مئی 2024ءبروز ہفتہ فیصل آباد ڈویژن کی تحصیل سمندری میں اجتماعی
قربانی اور قربانی کی کھالوں کے گودام کے حوالے سے مشورہ ہوا جس میں مدرستہ المدینہ
اور جامعۃ المدینہ کے ناظمین کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے
اجتماعی قربانی کے مقامات اور قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے اور گوادم کے متعلقہ
تربیت فرماتے ہوئے ذمہ داران کو 12 دینی
کاموں میں عملی طورپر شرکت کرنے کا ذہن دیا۔جبکہ ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی
سمت فکس کی اور اہداف طے کیےجس پر ناظمین صاحبان نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر نگران فیصل آباد ڈسٹرکٹ مشاورت محمد
نعیم عطاری ،نگران تحصیل مشاورت اور مختلف ذمہ داران نے بھی شرکت
کی۔(محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع و
مدنی مذاکرہ)کانٹینٹ:شعیب احمد عطاری)
راولپنڈی
پاکستان میں موجود سلسلہ نقشبندیہ کی عظیم صوفی خانقاہ عید گاہ شریف میں 8 مئی
2024ء کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری
کی رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔
اس دوران عید
گاہ شریف میں نگرانِ شوریٰ و اراکینِ شوریٰ کی حضرت پیر محمد نقیب الرحمٰن صاحب
اور محمد حسان حسیب الرحمٰن صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں نگرانِ شوریٰ نے مختلف
امور پر گفتگو کی۔بعدازاں نگرانِ شوریٰ نے اراکینِ شوریٰ سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی اور دعا و فاتحہ خوانی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام آباد میں کنزالمدارس بورڈ کا پہلا تقسیمِ
اسناد پروگرام
کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے زیرِ اہتمام 30 شوال المکرم 1444ھ بمطابق 9 مئی 2024ء کو پاکستان کے
دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں جامعۃ المدینہ کے اُن طلبہ و طالبات کے
اعزاز میں ”تقسیمِ اسناد پروگرام“
کا انعقاد کیا گیا جنہوں نے کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن
حاصل کیں۔
تفصیلات کے مطابق اس پروگرام میں شیخ الحدیث و
التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ
العالی، نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی
محمد عمران عطاری، دارالافتاء اہلسنت کے مفتیانِ کرام، علمائے کرام، اراکینِ
شوریٰ، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے اراکین و ذمہ داران، طلبۂ کرام، اساتذۂ
کرام اور طالبات کے سرپرستوں سمیت مختلف شعبہ جات سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز اللہ عزوجل کے پاک کلام قراٰنِ مجید سے ہوا اور بارگاہِ
رسالت صلی اللہ علیہ و سلم میں ہدیۂ نعت پیش کی گئی جس کے بعدرکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری نے حاضرین و ناظرین کو کنزالمدارس
بورڈ کی اپریل 2021ء سے اپریل 2024ء تک (جن میں کنزالمدارس بورڈ کے نصابِ تعلیم، نظام،
ریسرچ، ہم نصابی سرگرمیاں اور اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی تربیت شامل ہے)کی کارکردگی، اس کے قیام اور اس کے اغراض و مقاصد
کے بارے میں بتایا۔
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے
بتایا کہ آج کا پروگرام اُن طلبۂ کرام کے اعزاز میں منعقد کیا گیا ہے جنہوں نے
2022ء اور 2023ء میں حفظِ قراٰن، تجویدِ قرأت، درسِ نظامی اور تخصصات میں پہلی،
دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں ہیں۔ رکنِ
شوریٰ کا مزید کہنا تھا کہ الحمد للہصرف 3 سال کے مختصر سے عرصے میں کنزالمدارس بورڈ کے تحت
30 ممالک میں 15زبانوں میں دینی تعلیم کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
چائنہ فرینڈ شپ سینٹر اسلام
آباد میں ہونے والے پروگرام میں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی نے ”علمِ دین کی فضیلت“ پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے دینی مدارس کی اہمیت و افادیت پر
روشنی ڈالی جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمرا ن عطاری نے
اپنے خصوصی بیان میں سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کے اسوۂ حسنہ کے بارے میں حاضرین کو بتایااور سیرِتِ
رسول پر عمل کرتے ہوئےاسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔
7مئی2024ء
بروز منگل فیصل آبادسٹی کے اقبال ٹاؤن کے علاقے کریم ٹاؤن جامع مسجد فیضان جمال
مصطفیٰ میں امام صاحبان کا ٹریننگ سیشن ہوا
جس میں نگران فیصل آباد سٹی مشاورت اور نگران اقبال ٹاؤن مشاورت سمیت مختلف
ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے امام صاحبان کی دعوت اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں عملی طور حصہ لینے کے حوالے سے تربیت فرمائی جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع
ومدنی مذاکرہ،کانٹینٹ:شعیب احمدعطاری)
7مئی2024ء بروز منگل فیصل آباد ڈویژن
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ڈسٹرکٹ مشاورت، فیصل آباد، جھنگ ڈسٹرکٹ، چنیوٹ
ڈسٹرکٹ،ٹوبہ ڈسٹرکٹ اور فیصل آباد سٹی نگران سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔
نگران
ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری نے ذمہ داران کی مختلف امور پر تربیت کی اور عشر جمع کرنےکے متعلق ترغیب دلاتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے جبکہ 12دینی کاموں پر عملی طور پر عمل کرنے کا ذہن دیاجس
پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: محمد عبدالرزاق عطاری شعبہ ہفتہ وار اجتماع
ومدنی مذاکرہ،کانٹینٹ:شعیب احمدعطاری)
آج رات گجرات میں ہونے والے اجتماع میں نگرانِ شوریٰ بیان فرمائیں گے، اجتماع مدنی چینل پر لائیو ہوگا
امر
بالمعروف و نہی عن المنکر کا پیغام عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر
اہتمام آج بعد نماز مغرب دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین
دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق صغیر کیسل مارکی، نزد شاہین چوک گجرات سے براہِ راست مدنی چینل پر مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ جامع مسجد محمدی حنفیہ ، سوڈیوال کواٹر والی بڑی مسجد لاہور میں رکن شوریٰ مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری، جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ
مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، جامع مسجد غوثیہ مہاجر کیمپ ½
4 بلدیہ ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاریاورجامع مسجد
نورانی، منیر شہید کالونی سٹی قصور میں رکن شوریٰ حاجی منصور عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔
اپنے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے دینِ متین کی
خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 مئی 2024ء
کوپنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں مختلف
ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران کی میٹنگ منعقد کی گئی۔
نگران ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد عطاری نے میٹنگ
میں شریک اسلامی بھائیوں سے گفتگو کی اور یومیہ حاضری ناظمین کی تربیت کرتے ہوئے ذمہ داران سے اپنے اپنے شعبہ جات
کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
نگرانِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سیّد اسد عطاری نے شعبہ
کارکردگی کا اندراج و اتفاق اور نیا اجیر رکھنے کے لئے کن کن چیزوں کو پیشِ نظر
رکھا جائے اس حوالے سے مشاورت کی۔اس موقع پر جن ڈیپارٹمنٹس کے ذمہ داران شریک تھے
اُن کے نام درج ذیل ہیں:
٭شعبہ جامعۃالمدینہ٭مدرسۃالمدینہ٭شعبہ اصلاح
اعمال٭شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان٭شعبہ عطیات بکس٭شعبہ جی ایس بی٭شعبہ ائمہ مساجد٭شعبہ
پرائیویٹ ائمہ مساجد۔(رپورٹ: محمد رضوان شاہ عطاری ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)