1500 جشن ولادت مصطفےٰ کے موقع پر 13 ستمبر 2025ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت Kipsکالج حافظ آباد میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے ڈائریکٹر، پرنسپل، اساتذۂ کرام اور بڑی تعداد میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

محفل میں رکنِ شوریٰ عبد الوہاب عطاری نے ’’نبیِ کریم صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کے عظیم اخلاق‘‘ کے موضوع پر ایمان افروز بیان فرمایا۔ انہوں نے سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کے روشن پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ و شرکا کو سنتِ نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنانے کی ترغیب دلائی۔

محفل کا اختتام درود و سلام اور امتِ مسلمہ، طلبہ اور ادارے کی ترقی کے لئے دعاؤں پر ہوا۔