19 ربیع الاوّل, 1447 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد، پنجاب میں پاکستان مشاورت آفس کی
میٹنگ ہوئی جس میں نگران اور ذیلی شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
میٹنگ
کے دوران رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران
کی اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں سیرتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل کرنے کا ذہن دیا۔
اس
علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے توکل اور مثبت سوچ کے فوائد بیان کرتے ہوئے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
آخر
میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے اختتامی دعا کروائی جبکہ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اُن سے ملاقات بھی
کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ
پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)