جہلم، پنجاب پاکستان 15 ستمبر 2025ء:

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جہلم مورخہ 15 ستمبر 2025ء کو میں ایک اہم مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ جہلم کے تحصیل نگران، شعبہ مدنی کورسز اور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورہ میں نگرانِ جہلم ڈسٹرکٹ سجاد حسین عطاری نے ذمہ داران سے کلام کرتے ہوئے 12 دینی کام، تقرری، ٹیلی تھون 2025ء، ہفتہ وار اجتماعات اور دیگر اہم مدنی پھولوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

نگرانِ جہلم ڈسٹرکٹ نے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے اور مقررہ اہداف کو بروقت مکمل کرنے کے لئے رہنمائی کی تاکہ دینی کاموں میں بہتری و ترقی لائی جاسکے۔(رپورٹ: عابد عطاری معاون رکن شوری حاجی بغداد رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)