دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام D.C آفس کورنگی کراچی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں آفس کے ذمہ داران و عہدیداران شریک ہوئے۔

محفل میں رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اخلاق مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اپنانے اور سنت نبوی کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

محفل کا اختتام صلوۃ و سلام پر ہوا۔