دعوتِ اسلامی اور کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی (EPZA) کے زیرِ اہتمام جشنِ ولادتِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں ایک عظیم الشان اور روح پرور محفلِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منعقد ہوئی۔ اس بابرکت اجتماع میں سیکریٹری EPZA، ڈی جی ایم، جی ایم اور دیگر افسران سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔

محفل سے مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا یوسف سلیم عطاری مدنی نے ایمان افروز خطاب فرمایا جس کا موضوع حُسنِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، اخلاقِ مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت تھا۔ آپ نے نہایت دلنشین انداز میں سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور سامعین کو عملی زندگی میں ان تعلیمات کو اپنانے کی ترغیب دی۔

اس موقع پر شرکا ئےاجتماع نے مختلف اعمالِ خیر کی پابندی کا عزم کیا۔ شرکا نے نماز کی پابندی کرنے، داڑھی رکھنے اور حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی نیت کی۔

محفل درود و سلام اور نعتیہ اشعار کی صداؤں سے گونجتی رہی، جبکہ عشقِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور روحانیت کا رنگ محفل پر غالب رہا۔