14 ستمبر 2025ء کو دار الافتاء اہلسنت اور مجلس تحقیقات شرعیہ کے مفتیانِ کرام کا شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

اسی سلسلے میں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی رہائش گاہ پر شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی فضیل عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد سجاد عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی جمیل عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی کفیل عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دیگر مفتیانِ کرام کی تشریف آوری ہوئی جہاں امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے معزز مہمانوں کے لئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ (دعوتِ اسلامی) کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری بھی موجود تھے۔

مدنی مشورے میں امت محمدیہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو درپیش جدید شرعی مسائل اور ان کے حل پر گفتگو ہوئی اور دیگر امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔