بغداد کے مسافروں اور عاشقان ِغوثِ اعظم کے لئے خوشخبری!

21 ستمبر 2025ء بروز اتوار بمطابق 28 ربیع الاوّل 1447ھ بعد نماز عشاء رات تقریباً 9:00 بجے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں عظیم الشان محفلِ بغداد کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔

تلاوتِ قرآن پاک، بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت اور بارگاہِ غوث الوریٰ میں منقبت پیش کرنے سے محفل کا آغازکیا جائے گا۔ محفلِ بغداد میں مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سفر بغداد پر گفتگواور شانِ غوث پاک رحمۃُ اللہِ علیہ بیان کرتے ہوئے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس محفل پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔