دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام18 ستمبر 2025ء کو  محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان میں ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس “ کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے پرنسپل، پروفیسرز، ممبران اور اسٹوڈنٹس شریک ہوئے۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے Solutions To Social Evils And Intolerance In Light Of Seerah-e-Tayyabah کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم حاصل کرکے معاشرے کی برائیوں کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے اور اپنے اندر برداشت کی قوت پیدا کرنے کا ذہن دیا۔

بیان میں نگران شوریٰ نے طلبہ و اساتذہ کو نبی کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت اور سنت پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی اور اخلاقی تربیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، قاری سلیم عطاری، عبد الوہاب عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔