کراچی:
حضور صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے محبت
کا اظہار کرنے اور آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کا 1500 واں جشنِ میلاد
منانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
مرکزی جلوسِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم 12 ربیع الاول 1447ھ
بمطابق 6 ستمبر 2025ء بروز ہفتہ نکالا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی جلوسِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے
دوپہر تقریباً 3 بجے تلاوتِ قراٰنِ پاک کے بعد نکلے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے اراکین، ذمہ داران اور کثیر تعداد میں عاشقانِ
رسول شریک ہوں گے۔
اس مرکزی جلوسِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہزاروں عاشقانِ رسول سبز پرچم اٹھاکر مرحبایا
مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے نعرے لگاتے ہوئے مختلف مقامات سے گزریں گے اور عید
میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا جشن منائیں گے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)