30 جولائی 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے کانفرنس روم، گیسٹ ہاؤس میں بعد
نمازِ عصر تخصص فی الدعویٰ کے اسلامی بھائیوں
کے درمیان ایک اہم سیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس اہم
سیشن میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے بعد مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ”معاشرتی اصلاح میں مبلغ کا کردار“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری
مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے
حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے انہیں معاشرتی
بہتری کے لئے مبلغ کے کردار کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
اس سیشن کا مقصد حاضرین میں دینی و معاشرتی فہم
کو بیدار کرنا اور انہیں معاشرتی اصلاح کے لئے فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا
تھا۔ اس پروگرام کے دوران شرکا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سوالات کے ذریعے
مزید رہنمائی حاصل کی۔(رپورٹ: مولانا جہانزیب عطاری
مدنی معاون رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمدشاہد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)