عرس امّ عطار پر آج
شام میوہ شاہ قبرستان کراچی میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا
17
صفر المظفر امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی
والدۂ ماجدہ رحمۃُ اللہِ علیہا کی یومِ وفات ہے۔ آپ رحمۃُ اللہِ علیہا کے ایصالِ ثواب کے لئے دعوتِ اسلامی کے
شعبہ محبتیں بڑھاؤ کے تحت آج مؤرخہ 12 اگست 2025ء بروز منگل میوہ شاہ قبرستان
کراچی مزارِ ام عطار رحمۃُ اللہِ علیہا کے
پاس ”ایصالِ ثواب اجتماع“ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس اجتماع میں خصوصی بیان رکن
شوریٰ حاجی فضیل عطاری فرمائیں گے۔
عاشقان
رسول سے شرکت کی درخواست ہے۔
واضح
رہے کہ امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد
الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تربیت میں
سب سے بڑا اور اہم کردار ان کی والدہ کا ہے۔ آپ کی والدہ نے گھر کے نظام کو احسن
انداز میں چلاتے ہوئے اپنے بچوں کی اسلامی خطوط پر تربیت کی۔
آپ دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی والدہ
ماجدہ کا نام ”امینہ“ تھا۔ آپ نیک سیرت اور پرہیز گار خاتون تھیں، فرائض و
واجبات کے ساتھ ساتھ فاتحہ وایصالِ ثواب کی بھی پابندی کیا کرتی تھیں، بچوں کو
باقاعدگی سے پانچوں نمازیں پڑھوایا کرتی تھیں، خود امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ فرماتے ہیں:
مجھے یاد نہیں پڑتا کہ میری بچپن میں بھی کبھی نماز فجر چھوٹی ہو۔