صومالیہ کے علمائے کرام کا پاکستان میں مدنی مراکز
و جامعات المدینہ کا دورہ
صومالیہ
سے آئے علماءکرام شیخ محمود عبد الباری حفظہ اللہ (رئیس
مجلس العام الصومال) نے شیخ آدم حفظہ اللہ (رئیس
مجلس الاعلی لعلماء الصومال) اور
شیخ استاد نور حفظہ
اللہ (جنرل
سیکرٹری مجلس الاعلی لعلماء الصومال و لیکچرار طہ یونیورسٹی موغا دیشو صومالیہ) کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی کا خصوصی دورہ کیا۔ مدنی مرکز آمد
پر نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے مہمانوں کوخوش ا ٓمدید کہا اس موقع
پر اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری اور حاجی محمد رفیع عطاری بھی موجود تھے۔ نگران شوریٰ نے مہمانوں کو بین
الاقوامی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ دعوت اسلامی کے تحت دنیا بھر میں
جامعۃ المدینہ و مدارس المدینہ کے تحت درس
و تدریس ودیگر دینی خدمات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس سے لاکھوں افراد فیض حاصل کر رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران رواں سال بارہ ربیع الاول میں دعوتِ اسلامی
کے تحت عالمی سطح پر 1500 واں جشن ولادت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منانے سے بھی آگاہ کیا گیا۔ جس پر علمائے کرام نے خوشی کا اظہا کرتے ہوئے صومالیہ میں بھی دھوم دھام سے جشن ولادت منانے کے عزم کا اظہار
کیا۔
شعبہ رابطہ برائے بالعلماء کے اسلامی بھائی نے صومالیہ سے آئے ہوئے مہمانوں کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات
پر بنی Documentary
دکھائی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ میں
قائم دارلافتاء اہل سنت ،اسلامک ریسرچ
سینٹر، آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، روحانی علاج، ٹرانسلیشن ڈیپارٹمنٹ، فیضان آن لائن اکیڈمی ،
عربک ڈیپارٹمنٹ اور مکتبۃ المدینہ العربیہ سمیت مدنی چینل کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کراویا مدنی چینل کی نشریات کے حوالے سے آگاہی دی۔
اس دوران مفتی محمد سجاد عطاری مدنی سے
بھی ملاقات ہوئی۔
علمائے کرام نے دعوت اسلامی کے تحت دھوراجی میں قائم دارالافتاء اہلِ سنت، جامعۃ المدینہ، مدرستہ المدینہ کا بھی دورہ کیا اس دوران مفتی حسان عطاری مدنی سے فقہی مسائل پر گفتگو ہوئی نیز دارالافتاء اہل سنت کے
ساتھ باہمی فقہی رابطہ اور تعاون کیلئے خواہش کا اظہار کیا۔
اسی
طرح صومالیہ کے علمائے کرام نے کراچی کے بعد مدنی مراکز فیضان مدینہ گجرات اور
گوجرانوالہ، جامعات المدینہ گجرات اور گکھڑ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اراکین
شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی ،
حاجی محمد اظہر عطاری، جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں۔
علمائے کرام نے جامعۃالمدینہ کے اساتذہ و طلبائے کرام کو اپنے ملفوظات سے نوازا
اور ان کی تربیت کرتے ہوئے مختلف امور پر رہنمائی کی۔