دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارُ المدینہ عطاری نے اسلام آباد میں پاکستان فوج کے سابق D.G.I.S.P.Rجنرل (ر) آصف غفور سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات، معاشرتی ہم آہنگی، اور دینِ اسلام کی دعوت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جنرل آصف غفور نے ملک میں امن، رواداری اور مثبت معاشرتی کردار کے فروغ کے لئے دعوت اسلامی کے کردار کو سراہا۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور قومی مفاد کے کئی اہم پہلو زیرِ بحث آئے۔