9 ربیع الاوّل, 1447 ہجری
ماہِ
ربیع الاوّل کی پُر نور ساعتیں ہمارے درمیان جلوہ گَر ہے، عُشاقانِ رسول اپنے اپنے
انداز میں جشن ولادتِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
منانے کے لئے تیاریاں کررہے ہیں اور مختلف محافل و جلوس میلاد کے ذریعے 12 ربیع
الاوّل کا استقبال کرنے کےمنتظر ہیں۔
اسی
سلسلے میں 04 ستمبر 2025ء بروز جمعرات عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام1500 واں جشنِ ولادت
منانے کے لئے سمندر میں جلوس میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس جلوس میلاد میں
مختلف شخصیات، دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران، ماہی گیر اسلامی بھائ اور دیگر عاشقانِ
رسول شریک ہونگے۔ اس جلوس میلاد کا آغاز
دوپہر 02 بجے کیماڑی جیٹی 01 کراچی سے ہوگا جس میں خصوصی شرکت رکن شوریٰ حاجی فضیل
عطاری فرمائیں گے۔
عاشقانِ
رسول کو اس جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی
دعوت دی جاتی ہے۔