14 اور 15 اگست 2025ء کو ہونے والی تیز بارش اور بادل پھٹنے (Cloudburst) کے سبب پیداہونے والی سیلابی صورتحال سے خیبر پختونخوا کےمختلف اضلاع بلخصوص ضلع بونیر میں انتہائی خطرناک حالات دیکھنے میں آئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق سیلاب کی وجہ سے300 سے زائد افراد اپنے خالق حقیقی سے جاملے جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان شامل تھےجبکہ زخمیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔اس سیلابی ریلے کی وجہ سے سینکڑوں گھر بہہ گئے، دُکانیں منہدم ہوگئیں، کئی گاؤں کے نام و نشان مٹ گئے۔

ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سرکاری و غیر سرکاری فلاحی تنظیمیں ان کی داد رسی، ان کے غم میں شریک ہونے اور ان کی امداد کے لئے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا۔

مصیبت کی اس گھڑی میں اور امت محمدیہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے اور ہر صورت ان کی ممکنہ ضرورت کو پورا کرنے کے لئے عاشقانِ رسو ل کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) کی ٹیم ہنگامی طور پر خیبر پختونخوا پہنچی اور پہنچ کر متأثرین کی مدد میں مصروف ہوگئی۔اِس وقت بھی نگران شعبہ FGRFشفاعت علی عطاری اپنی ٹیم کے ساتھ K.P.Kکے مختلف اضلاع میں موجود ہیں جہاں دُشوار گزار راستوں سے گزر کر متاثرین تک پکے ہوئے کھانے، پینے کے لئے صاف پانی اور خشک راشن پیک کرکے پہنچایا جارہا ہے۔

اسی سلسلے میں FGRF کے نمائندوں نے بونیرکے ڈپٹی کمشنر کاشف قیوم سے بھی ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات ضلع میں جاری سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے امدادی کاموں میں FGRF کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اپنے پریشان حال مسلمان بھائیوں کی مدد کے لئے FGRF کے ساتھ جانی و مالی تعاون کریں۔