دھوبی گھاٹ گراؤنڈ، فیصل آباد میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا جائے گا
پیارے آقا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے 1500 ویں جشنِ ولادت کی خوشی میں 5 ستمبر 2025ء کی شب بمطابق 12 ربیع
الاول 1447ھ کو فیصل آباد، پنجاب میں قائم
دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں دعوتِ اسلامی کے تحت عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔
اجتماعِ میلاد
کا آغاز رات تقریباً 10 بجے تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوگا جس کے بعد نعت خوانی کا
سلسلہ ہوا جس میں حضور پُرنور حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی ولادت کے متعلق
کلام پڑھے جائیں گے۔
تلاوت و نعت
کے بعد رات تقریباً 12 بجے بیان شروع ہوگا جس میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری حضور خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سیرت اور
آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کی ولادت کے واقعات بیان کریں گے۔
اسی طرح اگلے
روز 6 ستمبر 2025ء کو عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دوپہر 2:30 بجے ”جلوسِ میلادالنبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم“ ضلع کونسل سے روانہ ہوکر مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں اختتام پذیر ہوگا۔
قرب و جوار کے
عاشقانِ رسول دھوبی گھاٹ گراؤنڈ فیصل آباد
میں ہونے والے اجتماعِ میلاد اور ضلع کونسل سے روانہ ہونے والے جلوسِ میلاد میں
شرکت کریں نیز بڑی دھوم دھام سے 1500 واں جشنِ میلاد النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم منائیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)