دینِ اسلام کی تعلیمات کو منظم انداز میں عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ  28 اگست 2025ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرہ سٹی ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین سے لائیو مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان مدینہ سانگھڑ روڈ نواب شاہ میں رکن شوریٰ عبد الوہاب عطاری، جامع مسجد حنفیہ محمدی سوڈیوال لاہور میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور جامع مسجد فیضانِ ابراہیم شہداد پور میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقانِ رسول سے شرکت کی درخواست ہے۔