ذوقِ
نعت سیزن 12 اپنے اختتام کو پہنچا
اسلامک
ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ)کی ٹیم نے میدان
مار لیا
مدنی
چینل پر یکم صفر المظفر 1447ھ بمطابق 27 جولائی 2025ء سے نشر ہونے والا سلسلہ”
ذوقِ نعت“ سیزن 12 مختلف مراحل طے کرتے ہوئے اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ اس سیزن میں
16 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ مجموعی طور پر 15 اقساط نشر ہوئیں۔ سخت مقابلوں کے بعد
اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ) اور شعبہ
خدام المساجد والمدارس المدینہ کی ٹیمیں گرینڈ فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔
گرینڈ
فائنل کی شاندار تقریب
ذوقِ
نعت سیزن 12 کا گرینڈ فائنل 17 اگست 2025ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر نہایت پُرجوش اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو
ملا۔ پروگرام کی میزبانی مبلغِ دعوتِ اسلامی و معروف نعت خواں مولانا اشفاق عطاری
مدنی نے کی۔
زبردست
مقابلے کے بعد بالآخر المدینۃ العلمیۃ کی ٹیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا
اور سیزن 12 کی فاتح قرار پائی۔
پروگرام ذوق نعت کا فائنل جیتنے پر
قلبی تاثرات:
دعوتِ اسلامی کا مدنی چینل پہلے دن سے مسلمانوں میں عشقِ رسول
کے جام تقسیم کر
رہا ہے، اس سلسلۃ الذہب کی ایک کڑی مشہور زمانہ پروگرام ”ذوق نعت“ بھی ہے جو اسم بامسمی ہے،یقینا اس پروگرام نے عاشقان رسول میں نعت شریف کے ذوق کو پروان چڑھایا ہے۔ اس میں
کوئی دو رائے نہیں کہ ذوق نعت کا پیدا ہونا عشق رسول میں اضافے کا باعث بنتا
ہے۔ پروگرام کے اینکر معروف ثناخواں محترم جناب مولانا محمد اشفاق عطاری مدنی سلمہ الغنی کو اس سلسلے کی جان کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اللہ کریم انہیں
برکتوں سے مالا مال فرمائے۔صفرالمظفر1447ھ کے ذوق نعت میں 16 ٹیموں نے پارٹی سپیٹ کیا اور اس
بار المدینۃ العلمیہ کی ٹیم نے بھی اس مقابلے میں اپنا حصہ ڈالا اور بھرپور حصہ ڈالا ۔ انتہائی محنت ولگن کے ساتھ نہ صرف شریک سفر رہے بلکہ اس کا فائنل مقابلہ اپنے شعبے کے نام کیا اور اس بار کے ذوق نعت میں بہت سے ریکارڈ بھی بنائے۔صمیم قلب سے
ان کی خدمتوں میں ہدیہ تبریک۔ المدینۃ
العلمیہ کی تین رکنی ٹیم میں مولانا محمد وقاص فیاض مدنی عطاری ، مولانا حاجی محمد آصف قادری مدنی اور مولانا محمد عمر فیاض
مدنی عطاری سلمہم الغنی شامل تھے ۔ رب قدیر ان تینوں شخصیات کی مساعی کو شرف قبولیت بخشے ، مزید کی توفیق دے ، خوب ترقی وعروج عطا فرمائے اور انہیں علم وعمل کی
ڈھیروں ڈھیر برکتوں سے نوازے۔ مولائے کریم اپنے حبیب کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے طفیل مجلس المدینۃ العلمیہ سمیت
دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس کی خیر فرمائے۔ امین بجاہ محمد خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
خیر اندیش:
محمد آصف اقبال مدنی
عفی عنہ
(رکن مجلس المدینۃ العلمیۃ)
23صفرالمظفر1447ھ