نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمران عطاری کی پنجاب
فوڈ اتھارٹی کے سیمینار میں اہم تقریر
لاہور،پنجاب پاکستان:
صوبائی دارالحکومت لاہور، پنجاب میں واقع Punjab Food Authority (پنجاب فوڈ اتھارٹی) کے ”سالانہ کانفرنس“ میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری، اراکینِ شوریٰ
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد
ہوئی۔
سالانہ کانفرنس کا آغاز کرنے کے بعد Punjab
Food Authority کےDG
عاصم جاوید نے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری کا تعارف کروایا اور
انہیں بیان کرنے کی دعوت دی۔
نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے ”صفائی اور صحتِ عامہ“ کے
موضوع پر بیان کرتے ہوئے صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی
نیز حکام پر زور دیا کہ وہ صحت عامہ کے تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)