بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی روک تھام، Oxygen فراہم کرنے، Carbon dioxide جذب کرنے اور ماحولیاتی توازن قائم رکھنے ، انسانیت اور ماحول سے
محبت کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی نے شجر کاری مہم کا فیصلہ کر رکھا ہے۔
عالمی مذہبی و روحانی شخصیت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے مدنی چینل پر ایک ارب
درخت لگانے کا تاریخی اعلان فرمایاتھا۔
یہ اعلان محض ایک خواب نہیں
بلکہ ایک عملی ہدف ہے جسے حقیقت بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی ہر سال یکم اگست سے WWF، محکمہ جنگلات اور دیگر متعلقہ حکومتی اداروں کے تعاون سے ملک گیر
شجرکاری مہم کا آغاز کرتی ہے۔ اسی سلسلے میں رواں سال بھی یکم اگست 2025ء سے ملک
بھر میں شجر کاری مہم شروع ہونے جارہا ہے۔ یکم اگست کو شجر کاری مہم کا حصہ بنتے
ہوئے وطن عزیز پاکستان کے سرکاری و نجی ادارے، ہسپتال اور تعلیمی اداروں سمیت
ہزاروں مقامات پر پودے لگائے جائیں گے۔
شجر کاری مہم کے سلسلے میں یکم اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام
4:00 بجے مدنی چینل پر پروگرام بھی نشر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ FGRF ملک بھر میں اب تک تقریباً 34لاکھ 17 ہزار سے زائد پودے لگا چکی ہیں اور ان پودوں کی افزائش اور نگہبانی کے لئے
مربوط نظام بھی قائم ہے۔ اس کے علاوہ شجر
کاری کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کا سلوگن ہے”پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے“۔