پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، لاہور میں
نگرانِ شوریٰ حاجی محمد عمر ان عطاری کی آمد
صوبائی دارالحکومت لاہور، پنجاب میں قائم ”Punjab Institute of Cardiology“( پنجاب انسٹی ٹیوٹ
آف کارڈیالوجی) میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری کی دیگر ذمہ داران کے
ہمراہ آمد ہوئی جہاں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے انہیں خوش آمدید کہا۔
ابتداءً انسٹی ٹیوٹ کے ممبر نے حاضرین کو نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمر ان عطاری بالخصوص دعوتِ
اسلامی کا تعارف کروایا جس کے بعد نگرانِ شوریٰ نے بیان کیا اور حاضرین کی تربیت و
رہنمائی کے لئے مدنی پھول بیان کئے۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے اراکین نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، عبدالوہاب عطاری اور حاجی
یعفور رضا عطاری بھی موجود تھے۔آخر میں Punjab Institute of Cardiology کی جانب سے نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری کواعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)