”استقبال حجاج اجتماع“ 2025ء کی
پرنور محفل فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوئی
دعوت اسلامی کے شعبے حج و عمرہ کے تحت ”استقبال حجاج اجتماع“ کی پرنور محفل 13 جولائی 2025ء کو عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوئی
جس میں شعبہ حج و عمرہ کے ذمہ داران سمیت کثیر حجاج کرام و عاشقان رسول نے شرکت کی نیز
اس محفل کو براہِ راست (Live) مدنی چینل پر نشر بھی کیا گیا۔
اس پُرنور محفل کا آغاز کلامِ الٰہی قراٰنِ پاک
کی تلاوت سے کیا گیا جس کے بعد مدنی چینل کےنعت خوانوں نے حضور پُرنور ، سیّد الانبیاء حضرت محمد صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
تلاوت ونعت کے بعد شیخِ طریقت،
امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر
قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے حجاج کرام کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ جھوٹ سے بچیں، غیبت سے بچیں اور گناہوں بھری زندگی کو چھوڑ کر نیکی کے کاموں کی طرف راغب ہوجائیں۔
پرنور و سوز سے بھرپور محفل میں امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ اور نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری نے بیانات کئے جس میں انہوں نے حجاز مقدسہ میں گزارے دن و رات کےحسین لمحات کی یادیں تازہ کیں جبکہ نعت
خواں اسلامی بھائیوں کے پڑھے جانیوالے
اشعار نے شرکائے اجتماع کی آنکھیں اشکبار
کردیں۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ حج و عمرہ نے بتایا کہ
آئندہ سال کے حج کی رجسٹریشن ہوگئی ہے جو
عاشقانِ رسول حج کی سعادت حاصل کریں گے وہ دعوتِ اسلامی کے شعبے حج و عمرہ کے ساتھ
منسلک ہو کر مناسک حج کی تیاری ابھی سے شروع کردیں۔