شہر کراچی کے ذمہ داران کا سنتوں بھرا اجتماع، نگران شوریٰ نے خصوصی بیان
فرمایا
تربیت
ایک ایسا عمل ہے جو انسان کے اخلاق، کردار، رویئے اور سوچ کو سنوارتا ہے۔ یہ صرف
تعلیم تک محدود نہیں بلکہ زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ ایک تربیت یافتہ
انسان نہ صرف خود ایک مثالی فرد بنتا ہے بلکہ اپنے خاندان، معاشرے اور قوم کے لئے
بھی نفع بخش ثابت ہوتا ہے۔
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی بھی وقتاً فوقتاً اپنے ذمہ داران، مبلغین، سوشل ورکرز اور اپنے Employes سمیت ہر سطح کے افراد کے لئے تربیتی پروگرام
منعقد کرتی رہتی ہے۔ ان پروگرامز کا مقصد معاشرے کو بہترین افراد فراہم کرنا اور
دینِ اسلام کی تعلیمات کو دنیا بھر میں منظم طریقے سے پہچانا ہے۔
اسی
طرح کا ایک پروگرام 28 جولائی 2025ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
منعقد ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور اراکین شوریٰ
حاجی سید لقمان عطاری، حاجی فضیل عطاری سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول
ہوئے، شرکا میں ڈویژن، کراچی سٹی ذمہ داران، ڈسٹرکٹ تا ذیلی نگران و ذمہ داران،
جامعۃ المدینہ کے ناظمین و اساتذۂ کرام، مدرسۃ المدینہ کے ناظمین اور قاری
صاحبان، مدرسۃ المدینہ بالغان کے مدرسین، تمام امام صاحبان، کراچی سٹی کے تمام نگران و ذمہ داران اور مختلف
علاقوں کے عاشقانِ رسول شامل تھے۔
سنتوں
بھرے اجتماع میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”توکل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا۔ بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے فرمایا کہ جب بھی ہمیں فارغ وقت میسرآئے تو اُسے ضائع کرنے سے بہتر
ہے کہ اپنے ٹائم کو کسی نیک کام میں خرچ کریں، نیکی کی دعوت دیں، درود شریف پڑھیں
یا مطالعہ کرلیں۔ اگر ہم اپنا قیمتی وقت صحیح جگہ استعمال کریں گےتو ہمیں فضول چیزوں کی طرف جانے کا موقع ہی
نہیں ملے گا۔آپ نے مزید کہا کہ اللہ کے نیک بندے اللہ پاک کا ذکر کرکے اپنے اندر
تازگی پاتے تھے تو ہمیں بھی کوشش کرنی چاہیئے کہ فضول کاموں سے Refreshmentحاصل
کرنے کے بجائے نیک کاموں سے تازگی حاصل کریں۔ اپنا وقت نیکیوں میں گزارنے کے لئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیں۔ دعوتِ اسلامی کے ماحول کی برکت سے ان شاء
اللہ ہمارے اندر سے گناہوں کی عادت نکل جائے گی۔دورانِ اجتماع شرکا کو ”1500
واں جشنِ ولادتِ مصطفٰے ﷺ“ جوش خروش سے منانے اور اس کی تیاری کرنے کا بھر پور
ذہن دیا گیا۔
بیان
کے بعد رکن شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے 03 اگست 2025ء کو نشتر پارک کراچی میں
ہونے والے اجتماع میلاد کی دعوت دی اور عاشقان رسول میں اس کی دعوت عام کرنے کی
ترغیب دلائی۔ اجتماع کا اختتام صلوۃ و سلام
اور دعا پر ہوا۔